حضرت سیّدنا اسماعیل شاہ
بخاری کے مزار شریف میں ہفتہ وار سیکھنے سکھانے کے حلقہ کا انعقاد

شعبہ مزاراتِ اولیاء
دعوتِ اسلامی کے تحت 12 دسمبر 2022ء بروز پیر ڈسٹرکٹ کورنگی لانڈھی ٹاؤن کراچی میں
واقع حضرت سیّدنا اسماعیل شاہ بخاری علیہ الرحمہ کے مزار شریف میں سیکھنے سکھانے
کا ہفتہ وار حلقہ لگایا گیاجس میں مزار انتظامیہ اور زائرین نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن اور نعت
شریف پڑھنے کے بعد ٹاؤن ذمہ دار محمد عرفان عطاری نے ”نماز کی پابندی کی برکت“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو پابندی کے ساتھ پانچوں نمازیں باجماعت
ادا کرنے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں ٹاؤن ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں
کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی جبکہ مزار انتظامیہ سے ملاقات کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:شہزاد
احمد عطاری شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

13 دسمبر 2022ء کو گلشن اقبال2 غوثیہ مسجد میں شعبہ کفن دفن (دعوتِ اسلامی ) کے تحت سیکھنے سکھانے کے حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں نمازی اسلامی
بھائیوں سمیت ٹاؤن نگران مولانا عمران عطاری نے شرکت کی۔
ذمہ دار عزیر عطاری (ایسٹ ڈسٹرکٹ شعبہ کفن دفن ) نے میت کو غسل دینے کی فضیلت و اہمیت بیان کی اور غسلِ
میت ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا مسنون طریقہ بتایا نیز پریکٹیکل کر کے بھی دکھایا ۔(رپورٹ : عزیر عطاری شعبہ کفن دفن / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
 - Copy.jpeg)
13 دسمبر 2022ء کو جامعۃ ُالمدینہ فیضانِ
عثمانِ غنی ، گلستانِ جوہر کراچی میں شعبہ کفن دفن (دعوتِ اسلامی ) کے تحت سیکھنے سکھانے کے حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں
جامعۃُ المدینہ کے طلبۂ کرام و اساتذۂ
کرام نے شرکت کی۔
ذمہ دار عزیر عطاری (ایسٹ ڈسٹرکٹ شعبہ کفن دفن ) نے میت کو غسل دینے کی فضیلت و اہمیت بیان کی اور غسلِ
میت ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا مسنون طریقہ بتایا نیز پریکٹیکل کر کے بھی دکھایا ۔(رپورٹ : عزیر عطاری شعبہ کفن دفن / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
گلبرگ
ٹاؤن لاہور میں جزوقتی فیضانِ نماز کورس
کے اختتام پر تقسیمِ اسناد اجتماع

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام لاہور میٹرو پولیٹن کی مختلف مساجد (جامع
مسجد غوثیہ حنفیہ ،جامع مسجد خواجہ بہاری، جامع مسجد کرمُ الدین، جامع مسجد قادریہ
رضویہ مکہ کالونی)
میں جزوقتی فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ ہوا۔
10دسمبر 2022ء کو گلبرگ
ٹاؤن لاہور میں کورس کے اختتام پر تقسیمِ
اسناد اجتماع ہوا جس میں مساجد میں کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس
موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری نے’’نماز
کے فضائل ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی کے اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں نماز کا عملی طریقہ بتایا نیز اجتماع کے اختتام
پر رکنِ شوریٰ نے کورس کرنے والے علاقے کے اسلامی بھائیوں میں اسناد تقسیم کی ۔ (
رپورٹ : محمد ابو بکر عطاری مدنی لاہور ڈویژن آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا
عطاری )
یوسی 11 گلشن کالونی کے نئے پرانے
تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
.jpeg)
پچھلے دنوں عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں میرپورخاص ٹاؤن خادم علی
شاہ یوسی 11 گلشن کالونی کے نئے پرانے تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
دورانِ میٹنگ ڈویژن نگران
میر پور خاص حافظ زین عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور چند اہم مور پر تبادلۂ خیال کیا نیز ڈویژن نگران نے اسلامی
بھائیوں کو اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا
ذہن دیا۔
علاوہ ازیں ڈویژن نگران
نے مقامی اسلامی بھائیوں کے درمیان تنظیمی ذمہ داریوں کا اعلان کیا جس پر میٹنگ
میں شریک اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سبی میں محمد عمر جتوئی کے انتقال پر ورثا سے
رکن شوریٰ حاجی لقمان عطاری کی تعزیت
.jpeg)
گزشتہ روز سبی بلوچستان میں دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی سید محمد لقمان عطاری و دیگر ذمہ داران کے
ہمراہ جبار بلوچ (ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ) کے
چچا اور محمد یونس جتوئی کے والد قبائلی رہنما محمد عمر جتوئی (مرحوم ) کے انتقال پر تعزیت و ملاقات کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
رکنِ شوریٰ نے مرحوم کے ورثا اور دیگر لواحقین
کو صبر کی تلقین کی اور نیکی کی دعوت پیش کی۔
اس موقع پر دیگر قبائلی عمائدین، ڈپٹی کمشنر
کوہلو قربان علی مگسی اورحاجی امتیاز عطاری(کراچی)، مولانا عبدالسمیع
مدنی عطاری(کراچی ) ، ڈویژن نگران سبی حاجی غلام حیدر عطاری اور محمد
وقار عطاری، صوبائی ذمہ دار کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ
دعوت اسلامی بلوچستان بھی ساتھ تھے ۔ (رپورٹ
: محمد وقار عطاری ، صوبائی ذمہ دار فیضان قراٰن فاؤنڈیشن اصلاح برائے قیدیان
بلوچستان/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
 - Copy.jpg)
پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سبی بلوچستان
میں شعبہ فیضانِ قراٰن فاؤنڈیشن اصلاح برائے قیدیان اور ڈی جی رینج ذمہ داران کا
نگرانِ مجلس پاکستان حاجی محمد سلیم عطاری
نے مدنی مشورہ کیا۔
نگرانِ مجلس نے شعبے کی کارکردگی اور جدول کا
جائزہ لیتے ہوئے شعبہ جات کو خود کفیل کرنے ، رہا شدہ قیدیوں پر مزید انفرادی کوشش
کرنے کا ذہن دیا ، جبکہ ذمہ داران کی اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی اور تحائف
پیش کئے ۔(رپورٹ : محمد وقار عطاری
، صوبائی ذمہ دار فیضان قراٰن فاؤنڈیشن اصلاح برائے قیدیان بلوچستان/ کانٹینٹ:
محمد مصطفیٰ انیس)
یوسی 10 گلشن کالونی کے نئے پرانے
تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ

گزشتہ روز عالمی سطح پر
نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی
مشورہ ہوا جس میں میرپورخاص ٹاؤن خادم علی شاہ یوسی 10 گلشن کالونی کے نئے پرانے تمام ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ ڈویژن
نگران میر پور خاص حافظ زین عطاری نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے
چند اہم نکات پر کلام کیا نیز اسلامی بھائیوں کو اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔
مزید ڈویژن نگران نے
مقامی اسلامی بھائیوں کے درمیان تنظیمی ذمہ داریوں کا اعلان کیا جس پر شرکائے مدنی
مشورہ نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
تحصیل کنری ڈسٹرکٹ عمر
کوٹ کے نئے پرانے تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
.jpeg)
پاکستان کے مختلف شہروں
میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے وقتاً فوقتاً
مدنی مشوروں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ذمہ داران کو دینی کاموں کےحوالے سے
آئندہ کے اہداف بھی دیئے جاتے ہیں۔
اسی سلسلے میں 12 دسمبر
2022ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے تحت صوبۂ سندھ پاکستان کی تحصیل کنری ڈسٹرکٹ عمر
کوٹ کے نئے پرانے تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ
ڈویژن میر پور خاص حافظ زین عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں
بھرپور انداز میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں ڈویژن نگران نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں
کے درمیان تنظیمی ذمہ داریوں کا اعلان کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
تحصیل سامارو ڈسٹرکٹ عمر
کوٹ کے نئے پرانے تمام ذمہ داران کا مدنی مشورہ
.jpeg)
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 12 دسمبر 2022ء بروز پیر تحصیل سامارو ڈسٹرکٹ عمر کوٹ کے نئے پرانے تمام ذمہ داران کا
مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
اس دوران میر پور خاص
ڈویژن کے نگران حافظ زین عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا فالو اپ لیتے
ہوئے انہیں دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔اس موقع پر ڈویژن نگران نے
سامارو کے اسلامی بھائیوں کے درمیان تنظیمی ذمہ داریوں کا اعلان کیا۔
بعدازاں ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے اسلامی بھائی کی والدہ کے انتقال پر ان کے گھر جاکر فاتحہ خوانی کی
جبکہ مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کا بھی سلسلہ رہا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ شخصیات کی دعوتِ اسلامی کے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آمد ہوئی جہاں ذمہ داران نے انہیں مختلف ڈیپارٹمنٹس
کا وزٹ کروایا۔
دورانِ وزٹ شخصیات نے
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی جبکہ رکنِ شوریٰ نے
انہیں خوش آمدید کہتے ہوئےانہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
بعدازاں شخصیات نے دعوتِ
اسلامی کے ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کو سراہا اور
اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالوہاب عطاری زون ذمہ دار
ساوتھ سینٹرل ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

12 دسمبر 2022ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے شعبہ
اصلاحِ اعمال کے تحت پاکستان کے ضلع لیہ میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس
میں مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں اور قاری صاحبان سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
شعبہ اصلاحِ اعمال کے
نگرانِ ڈویژن ڈیرہ غازی خان غلام عباس عطاری نے درود شریف کے فضائل پر سنتوں بھرا
بیان کیا اور وہاں موجود مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں کو 40 نیک اعمال رسالے کے مطابق اپنی زندگی گزارنے
کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ اصلاحِ اعمال،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)