11 دسمبر 2022ء کو یوکے کے سٹی برمنگھم (Birmingham)کی امینیہ سلطانیہ مسجد میں مرحوم مبلغ دعوت اسلامی ہارون رشید عطاری کے لئے ایصال ثواب کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، مرحوم کے والد گرامی اور مسجد ہٰذا کے امام صاحب سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ایصالِ ثواب اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول کی برکتیں بیان کیں۔ آخر میں مرحوم کے لئےدعا اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔