14 دسمبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ کے تحت قرآن پاک حفظ مکمل کرنے والے طلبۂ کرام کی گریجویشن کے سلسلے میں مدنی مرکز فیضان مدینہ بریڈفورڈ (Bradford) یوکے میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ کے طلبۂ کرام، اساتذۂ کرام، سرپرست اور ذمہ داران دعوت اسلامی سمیت مقامی عاشقان رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ”قرآن پاک کی شان و عظمت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ بعد ازاں نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے حفظ مکمل کرنے کے متعلق مدنی پھول بیان کرتے ہوئے یہ ذہن دیا کہ حفاظ کرام اپنا حفظ یاد رکھنے کے لئے روزانہ ایک پارے کی تلاوت کریں۔

آخر میں نگران شوریٰ اور رکن شوریٰ کے ہاتھوں حفاظ کرام کے سروں پر دستار سجائی گئیں اور تحائف بھی دیئے گئیں۔صلوۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا۔