معظم صاحب پی اے ٹو ڈائریکٹر روڈ ریسرچ لاہور پنجاب
اور محمد شریف آفس اسسٹنٹ سے ملاقات
گزشتہ روز عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے دینی
کاموں کے سلسلے میں معظم صاحب(پی اے ٹو ڈائریکٹر روڈ ریسرچ لاہور پنجاب) اور محمد شریف (آفس اسسٹنٹ) سے ملاقات کی۔
اس موقع پر اقبال ٹاؤن
نگران سیّد مقصود عطاری نے ذمہ داران خواجہ سلیم عطاری اور کامران غازی عطاری کے
ہمراہ دیگر آفسز میں مختلف افسران سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران
نے شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے
میں بریفنگ دی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن کا وزٹ
کرنے کی دعوت دی۔بعدازاں ذمہ داران نے شخصیات کو مکتبۃالمدینہ سے شائع کردہ کُتُب
و رسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)