10دسمبرکی شب ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ
، امیر اہلسنت نے مدنی پھول ارشاد فرمائے

10
دسمبر 2022ء بمطابق 16 جمادی الاولیٰ 1444ھ بروز ہفتہ بعد نماز عشاء دعوتِ اسلامی
کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا
جس میں شہر کراچی کے عاشقان رسول نے فیضان مدینہ آکر جبکہ دیگر مقامات پر ہزاروں
عاشقان رسول بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔
مدنی
مذاکرے میں شیخ طریقت، امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوالات کے علم
و حکمت سے بھر پور جوابات دیئے اور مسلمانوں کی دینی و معاشرتی رہنمائی کے لئے مدنی
پھول ارشاد فرمائے۔
مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ
کیجئے:
سوال: حلال کھانے کےکیا فوائدہیں؟
جواب: بہت فوائدہیں ،حلال کھائیں اگرچہ تھوڑاہی ہو،اس
تھوڑے میں بھی برکت ہوگی ،اگرکسی نے حرام کمایاتو نہ تو سب کھا سکیں گے اورنہ ہی
ساراپہن سکیں گے ،اولادکےلیے چھوڑجائیں گے ،ان کےلیے ترلقمے ہوں گے مگرمرنے والے
کے لیے قبرمیں سانپ بچھوہوسکتے ہیں ،زندگی چنددن کی ہے،حرام کمانے والے توبہ کریں اورمعافی تلافی کرلیں۔
سوال: نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے کے بارے میں آپ کیا
فرماتے ہیں؟
جواب: اگر کوئی دعوتِ اسلامی کا ذمہ دارہے یانہیں،نیکیاں تو سب کوہی کرنی چاہئیں ،نیکیاں کرنے کے لیے
سب اپنےاعمال کا جائزلے کر روزانہ نیک اعمال کا رسالہ پرکریں اورہر عیسوی مہینے کی پہلی(1st ) تاریخ کو اپنے ذمہ دارکو جمع کروائیں ،
خواہ اسلامی بھائی ہویا اسلامی بہن ،کسی ذمہ داری پر ہویانہ ہو،مجھے بھی چاہئے
مَیں جمع کرواؤں،اراکین شوریٰ کو بھی جمع کروانا چاہئے ۔یہ بھی جنت میں لے جانے والانسخہ ہے ،اسے دیکھ کر ،پڑھ کر نیک اعمال کرنے کا ذہن بنتاہے،
جس طرح ہاتھ میں تسبیح ہو تو ذکر واذکار کرنے،دُرود شریف پڑھنے کا ذہن بنتاہے۔
سوال:جب کوئی مدینہ شریف سے ہوکرآئے تو اس سے کیا سوال کیا
جائے؟
جواب: جب کوئی مدینہ شریف جارہا ہوتو سرکارِمدینہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اپناسلام عرض کرنے کا کہاجائےاورجب واپس
آئے تو یہ نہ پوچھا جائے کہ میراسلام عرض کیاتھا یا نہیں ؟یہ آزمائش کا باعث
ہوسکتاہے،اس طرح کےاور سوالات بھی پوچھے
جاتے ہیں مثلاً میرے گھرکا کھانا کیسالگاوغیرہ ،اس طرح کے سوالات نہ کئے جائیں جس
سے سامنے والا جھوٹ میں مبتلاہوجائے ۔
سوال: کیاپیارے آقاصلی اللہ
علیہ والہ وسلم نے اذان دی ہے؟
جواب: جی ہاں ایک مرتبہ اذان دی ہے ۔
سوال: اپنے
والدین کو کس طرح نمازکی دعوت دی جائے؟
جواب: اگروالدین
نمازنہ پڑھیں تو اچھے اندازسے،عاجزی سے، نرم اندازمیں نمازپڑھنے کا کہیں اورجب ان
کو غصہ آجائے تو اب نہ کہیں ،ان کے ساتھ ہرگزبحث نہ کریں اورنہ ہی سختی کریں۔
سوال:
حضرت خضرعلیہ السلام کون ہیں؟
جواب:
حضرت خضرعلیہ السلام اللہ پاک کے
نبی ہیں ،یہ حیاتِ ظاہری کے ساتھ زندہ ہیں اورسمندرکی حفاظت کرتے ہیں۔
سوال: آپ حسن رضا(امیرِ اہلسنت کے رضاعی پوتے) کوپیا رسے
کس نام سے پکارتے ہیں؟
جواب: میں حسن رضا
کو مٹھوکہتاہوں۔
سوال: مدنی مذاکرے
میں جانشین وخلیفۂ امیراہلسنت مولانا عبیدرضا عطاری مدنی مدظلہ
العالی کے کن استاذصاحب کا ذکر ہوا،امیراہل سنت نے ان کے بارے میں کیا فرمایا؟
جواب: حضرت مولانا
مفتی محمدامین عطاری ،جانشینِ امیرِ اہلسنّت مولانا عبید رضا عطاری مدنی کے استاذ
صاحب تھے ،یہ بچپن سے ہی دعوتِ اسلامی سے
وابستہ تھے ،پکے دعوت اسلامی تھے ،کچھ سال پہلے وفات پاگئےہیں،اللہ پاک ان کی بے
حساب بخشش و مغفرت فرمائے۔
سوال:
خوفِ خداکیسے پیداہو؟
جواب:
خوفِ خداکے فضائل پڑھیں ،مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”خوفِ
خدا“پڑھئے ،خائفین (خوفِ خدارکھنے والوں )کی صحبت میں
رہیں ،یوں تو ہر مسلمان اللہ پاک سے ڈرتاہے کوئی کم اورکوئی زیادہ،اس وصف کو بڑھاناچاہئے ،دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہیں گے تو خوفِ خدامیں اضافہ ہوگا۔
سوال: اِس ہفتے
کارِسالہ ” نماز
پڑھنے کے باوُجُود گناہ کیوں ہوجاتے ہیں؟ “ پڑھنے
یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت مدظلہ العالی نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یارَبَّ
المصطفےٰ! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”نماز
پڑھنے کے باوُجُود گناہ کیوں ہوجاتے ہیں؟“ پڑھ یا سن
لے اُسے مخلص نمازی بناکر ہر گناہ سے بچا اور اُسے جنت الفردوس میں اپنے پیارے
پیارے سب سے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوسی
بنا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

12
دسمبر 2022ء بروز پیر پاکستان کے شہر لیہ میں شعبہ اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام سحری اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
قرب و جوار کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
دورانِ سحری
اجتماع مختلف دینی ایکٹیویٹیز کا سلسلہ رہا جن میں مبلغِ دعوتِ اسلامی و نگرانِ
ڈیرہ غازی خان حاجی محمد اقبال عطاری نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں
نفل روزوں کی فضیلت 72 نیک اعمال رسالے پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔
علاوہ ازیں
شرکائے اجتماع نے باجماعت نمازِ تہجد ادا کی اور روزہ رکھنے والے عاشقانِ رسول نے
سحری کی جبکہ اذانِ فجر کے بعد اسلامی بھائیوں نے علاقے میں فجر کی نماز کے لئے
لوگوں کو جگایا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 11
دسمبر 2022ء بروز اتوار ڈسٹرکٹ عمر کوٹ کی تحصیل پتھورو میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
نئے پرانے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں پیرپور
خاص ڈویژن کے نگران حافظ زین عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے
گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کے درمیان تنظیمی ذمہ داریوں کا اعلان کیا جس پر
شرکائے مدنی مشورہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
11 دسمبر 2022ء
بروز اتوار پاکستان کی تحصیل عمر کوٹ میں
دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نئے پرانے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
نگرانِ میرپور خاص ڈویژن
حافظ زین عطاری نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا فالو اپ لیتے
ہوئے انہیں بھر پور انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

کتابیں انسان کی بہترین دوست ہیں۔ یہ معاشرے کو تعلیم یافتہ
،مہذب اور تحمل مزاج بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، ان کی بدولت اسلاف کے افکار
اور ان کے کارناموں سے واقفیت پیدا ہوتی ہے۔
دورِ جدید میں اگرچہ مطالعہ کے نئے ذرائع متعارف ہو چکے ہیں مگر کتاب کی اہمیت اور افادیت اپنی جگہ برقرار ہے۔ دنیا بھر میں کُتُب بینی کی اہمیت
اور اس کا ذوق پروان چڑھانے کے لئے کُتُب میلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
گزشتہ روزکراچی عالمی کُتُب میلے )کراچی انٹرنیشنل بک فیئر)
کا انعقاد ہوا، جس میں ڈیڑھ سو سے زائد اسٹال لگائے گئے تھے، ان
اسٹالز میں دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس اور مکتبۃ المدینہ کے
اسٹالز بھی موجود تھے۔
اس موقع پر نگرانِ شعبہ
دارالمدینہ و مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری،نگران شرعی ایڈوائزر
مولانا کفیل عطاری مدنی،دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر دانش
گوڈیل، ڈائریکٹراوورسیزاینڈ اسٹرٹیجک بورڈ ممبرعرفان حسن، نگرانِ پنجاب زبیر عطاری مدنی اور نگرانِ سندھ مدنی
رضا عطاری نے خصوصی طور پر دارالمدینہ کے اسٹال کا دورہ کیا جہاں دارالمدینہ انٹرنیشنل
یونیورسٹی پریس کے ڈائریکٹر سیّد فاروق شاہ صاحب نے انہیں خوش آمدید کہا۔
اس کتاب میلے میں دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس کی سو سے زائد پری
پرائمری، پرائمری اور سیکنڈری کی کتابیں موجود تھیں جن میں ”اسلامیات کا راہ
اسلام سلسلہ“، ”روشن سفر اردو سلسلہ“، ”ڈائنامک انگلش“، ”یونیک
پرائمری Mathematics“ شامل تھیں۔
واضح رہے کہ
دارالمدینہ نےطلبہ کی اردو اور انگریزی لکھائی بہتر بنانے کے لئے پیاری اردو خوش
خطی اور انگلش کرسیو رائٹنگ بھی ترتیب دی ہیں۔ (رپورٹ:غلام
محی الدین ترک، اردو کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس
کراچی، ویب ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 9 دسمبر2022ء کو ضلع مظفرگڑھ سٹی علی پور میں اصلاحِ
اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں
مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
ڈویژن
ڈی جی خان اصلاح اعمال ذمہ دار غلام عباس عطاری نے’’ بسم ِاللہ کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو 72نیک اعمال کے رسالے پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک جذبات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری )
صوبائی ذمہ داران اور پاکستان سطح کے ذیلی شعبہ جات کے
ذمہ داران کا مدنی مشورہ

شعبہ مدرسۃالمدینہ گرلز
دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا
جس میں صوبائی ذمہ داران اور پاکستان سطح
کے ذیلی شعبہ جات (ایچ آر
ڈیپارٹمنٹ، فنانس ڈیپارٹمنٹ، مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ، فیڈ بیک ڈیپارٹمنٹ اور خود کفالت
ڈیپارٹمنٹ) کے
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ابتداءً نگرانِ شعبہ
انوارالحق عطاری نے اسلامی بھائیوں کو اپنے نگران سے رابطے میں رہنے، خود کفالت
اور مینٹیننس سمیت دیگر شعبہ جات میں ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے نیز شیڈول کے
مطابق دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی قاری سلیم عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے
ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور اخلاص کے ساتھ دینی کام کرتے رہنے کی ترغیب
دلائی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 9 دسمبر2022ء کو ضلع
مظفرگڑھ سٹی علی پور میں سحری اجتماع ہوا جس میں جامعۃ ُالمدینہ کےطلبہ ا ور مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
سحری
اجتماع میں اسلامی بھائیوں نے باجماعت نمازِ تہجد ادا کی۔ بعدازاں ڈویژن ذمہ دارغلام عباس عطاری نے سنتوں بھرابیان کرتے
ہوئے حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے
تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن
دیا ۔
اذانِ
فجر کے بعد مسجد سے باہر جاکر اسلامی بھائیوں نے صدائے مدینہ لگاتے ہوئے اہلِ محلہ کو نمازِ فجر کے لئے جگایا۔بعد نمازِ فجرتفسیر کاحلقہ،شجرہ شریف کے اوراداور اشراق
وچاشت کی نماز ادا کی گئی۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )
شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے ذمہ داران کا گوجرانوالہ میں ڈی سی آفس کا دورہ

نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں پچھلے دنوں شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے گوجرانوالہ
میں ڈی سی آفس کا دورہ کیا جہاں مذکورہ شخصیات(ایڈیشنل ڈپٹی
کمشنر جنرل شبیر بٹ،پی اے محمد رضوان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس خرم شہزاد بھٹی،پی
اے اور دیگر عملے) سے ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا نیز انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت دی جس پر انہوں نے اظہار ِمسرت
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا۔
اس کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیت ایم پی اے چودھری
بصیرت چشتی نے اپنی ٹیم ممبران اور میڈیا نمائندگان کے ہمراہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرہ والا کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر ذمہ داران نے انہیں مدنی مرکز میں موجود شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے
میں بریفنگ دی جس
پر چودھری بصیرت نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے بارے میں اچھے تاثرات دیئے۔ (رپورٹ: ضلع گوجرانوالہ کوآرڈینیٹر، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
فیضانِ
مدینہ کراچی میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 9 دسمبر
2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ معاونت
برائے اسلامی بہنیں کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن ِشوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی سابقہ کارکردگی
کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول پیش
کئے۔
مزید رکن
ِشوریٰ نے محارم کے مدنی حلقے لگانے، گلی گلی مدرسۃُ المدینہ اور فرض علوم کورسز کے سلسلے میں بھی اسلامی بھائیوں کی تربیت
کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: غلام الیاس عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)

حیدر
آباد فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن میں 8 دسمبر 2022ء
کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ معاونت
برائے اسلامی بہنیں کےذمہ داران کا رکنِ
شوریٰ قاری ایاز عطاری نے مدنی مشورہ لیا جس میں صوبہ اور ڈویژن سطح کےذمہ
داران نے شرکت کی۔
رکنِ
شوریٰ قاری ایاز عطاری نے دورانِ مدنی
مشورہ شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری
لانےکے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کارکردگی شیڈول پر کلام کیا نیز شعبے کی ماہانہ کارکردگی کا فالو
اپ لیااور محارم خواتین کو دینی کام سمجھانے کے متعلق نکات بتائے۔ (رپورٹ: غلام الیاس عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
آئمہ مساجد ذمہ داران کا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ

10
دسمبر2022ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کراچی سٹی شعبہ آئمہ
مساجد کے سٹی،ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن ذمہ داران نے شرکت کی۔
رکنِ
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے دورانِ مدنی
مشورہ ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کےتحت چلنے والی مساجد میں 12 دینی کاموں کو بڑھانے اور ان میں مدنی
کورسز کروانے کے سلسلے میں مدنی پھول دیئےنیز شرکا کو مدنی
قافلے میں سفر کرنے کا ذہن بھی دیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)