9 رجب المرجب, 1446 ہجری
پچھلے دنوں بہاولنگر میں اسلامیہ یونیورسٹی میں
شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے وزٹ کیا اور ڈائریکٹر رفاقت صاحب و
ایڈیشنل رجسٹرار سے ملاقات کی ۔
دورانِ ملاقات دعوت اسلامی کی تعلیمی و فلاحی
خدمات بیان کیں نیز ذمہ دارا سلامی بھائی نے یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کی دینی و
اخلاقی تربیت کے حوالے سے یونیورسٹی میں وقتاًفوقتاً دعوتِ اسلامی کے دینی کورسز کرانے کا ذہن دیا
جس پر ڈائریکٹر صاحب نے یونیورسٹی میں ماہِ جنوری 2023ء میں ”character building“ پر سیشن کرانے کی اجازت دی ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)