گزشتہ روز تحصیل جام پور ، ضلع راجن پور کے ایک یونائٹیڈ کالج میں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس سمیت پرنسپل و ٹیچرز نے بھی شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے کورس میں نماز کے فرائض و واجبات بتائے نیز نماز کی ادائیگی کا درست طریقہ بھی سکھایا ، جبکہ حاضرین کودعوتِ اسلامی کی دینی و تعلیمی خدمات بیان کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماعات میں پابندی کیساتھ شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔(کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)