9 رجب المرجب, 1446 ہجری
اوستہ محمد بلوچستان میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں مدنی
حلقے کا اہتمام
Sat, 17 Dec , 2022
2 years ago
پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ اوستہ محمد بلوچستان میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں شعبہ تعلیم
دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کے مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں اسکول
کے نویں جماعت کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔
تحصیل ذمہ دار شعبہ تعلیم اللہ بخش عطاری نے اسٹوڈنٹس کو دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا اور
اسکی تعلیمی خدمات بیان کیں ، ذمہ داراسلامی بھائی نے اسٹوڈنٹس کومدنی قافلے میں
سفر کرنے اور فیضانِ مدینہ اوستہ محمد میں فیضانِ نماز کورس میں شرکت کرنے کی
ترغیب دی ۔(رپورٹ: اللہ بخش عطاری ،
تحصیل ذمہ دار شعبہ تعلیم ڈویژن نصیرآباد/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)