17 دسمبر 2022ء بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضان مدینہ بصیر پور شریف تحصیل دیپالپور ضلع اوکاڑہ میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس کی آخری نشست کا انعقاد کیا گیاجس میں شرکا اور مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس کورس میں شعبہ مدنی کورسز کے معلم مولانا عمر فاروق عطاری مدنی نے عاشقانِ رسول کو وضو ، غسل اور نماز کے ضروری مسائل سکھائے نیز درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے کے لئے مدنی قاعدہ بھی پڑھایا۔

اس کے علاوہ معلم نے شرکائے کورس کو روزمرہ کی دعائیں، سنتیں و آداب بیان کیں اور اسلامی بھائیوں کی دینی واخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔کورس کے اختتام پر عاشقانِ رسول کا امتحان لیا گیا۔

علاوہ ازیں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں دینی ماحول سے ہر وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس  اختتامی نشست میں ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کے شعبہ مدنی کورسز ذمہ دار محمد عاکف عطاری، تحصیل دیپالپور شعبہ مدنی کورسز ذمہ دار میاں جہانگیر احمد حنیف عطاری اور نگرانِ تحصیل مشاورت دیپالپور مولانا محمد اجمل عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کے درمیان  اسناد تقسیم کیں۔(رپورٹ: محمد احمد سیالوی عطاری مدنی رکن مجلس مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)