پنجاب پاکستان کے علاقے جمبر کلاں ضلع قصور میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 2 فروری 2022ء بروز بدھ نمازِ جنازہ و کفن دفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں علاقے کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس دوران ڈسٹرکٹ ذمہ دار قصور محمد دانش تفسیر عطاری نے غسلِ میت کی فضیلت کی بیان کرتے ہوئے نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل سکھائے۔

بعدازاں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے مقامی ذمہ داران سے شعبے کے دینی کاموں کا فالواپ لیتے ہوئے مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مولانا سلمان عطاری مدنی، غلام مصطفی عطاری مدنی اور چوہدری پرویز عرف جگاآرئیں موجود تھے۔(رپورٹ: عبدالنبی عطاری تحصیل ذمہ دار شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  31 جنوری 2022ء بروز پیر ڈیرہ غازی خان میں نمازِ جنازہ و کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرک مظفرگڑھ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ آف کامرس کالج کے پرنسپل، اساتذہ، اسٹوڈنٹس اور مظفرگڑھ کے شعبہ تعلیم ذمہ دار نے شرکت کی۔

اس کورس میں ڈویژن ذمہ دار غلام مصطفٰی عطاری مدنی نے نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل بتاتے ہوئے میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد دانش تفسیر عطاری ضلع قصور شعبہ کفن دفن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت متھراداس پھولنگر تحصیل پتوکی ضلع قصور میں نمازِ جنازہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں نگرانِ ڈسٹرکٹ حاجی محمد نعیم عطاری نے نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل بتاتے ہوئے شرکا کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد دانش تفسیر عطاری ضلع قصور شعبہ کفن دفن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے شہر حیدرآباد ڈویژن ڈسٹرکٹ مٹیاری میں گزشتہ دنوں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت  مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبے کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار شفقت عطاری نے شعبے کے تحت کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے احسن انداز میں کام کرنے کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی اور ذمہ داران کی تقرری کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دارنے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام حیدرآباد کی ایک جامع مسجد میں کفن دفن اور نمازِ جنازہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس ڈویژن ذمہ دار محمد شفقت عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ نیز نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل سکھائے۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


30 جنوری 2022ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے تحت گلشنِ اقبال کراچی میں شعبہ کفن دفن ذمہ داران کے سلسلے میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں ٹاؤن ذمہ دار شعبہ کفن دفن سلیمان عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس کے علاوہ شعبہ کفن دفن کے ذمہ داران کی تقرری کے حوالے سے چند اہم نکات پرکلام کیا۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن ِشعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام 31 جنوری 2022ء بروز پیر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں 63 دن کا کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار یاسر عطاری نے حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کو غسل میت دینے کی فضیلت و اہمیت بیان کرتے ہوئےغسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔

بعدازاں ذمہ دار نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن ِشعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کےتحت  جامع مسجد گلستان کورنگی ساڑھے پانچ میں کفن دفن کورس منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس ٹاؤن ذمہ دار لانڈھی آصف عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو غسل میت دینے کی فضیلت و اہمیت بیان کرتے ہوئے چند ضروری مسائل سکھائے اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن ِشعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈیفنس ٹاؤن کراچی میں قائم جامع مسجد فیضان غوثِ پاک میں کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مقامات سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں ٹاؤن ذمہ دار ڈیفنس عبدالماجد عطاری مدنی نے شرکائے کورس کو غسل میت دینے کی فضیلت و اہمیت بیان کرتے ہوئے چند ضروری مسائل سکھائے اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن ِشعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گوجرانوالہ کی ایک جامع مسجد غوثیہ غربی لدھیانہ وڑائچ میں کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے چند ضروری مسائل بھی سکھائے۔

بعدازاں ذمہ دار نے شرکا کو شعبہ کفن دفن کا تعارف پیش کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:مستنصر عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام 30 جنوری 2022ء بروز اتوار گوجرانوالہ کی ایک جامع مسجد میں کفن دفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے چند ضروری مسائل بھی سکھائے۔

بعدازاں ذمہ دار نے شرکا کو شعبہ کفن دفن کا تعارف پیش کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:مستنصر عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 27 جنوری 2022ء بروز جمعرات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد جی الیون میں  ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

بعداجتماع شعبہ کفن دفن کے تحت اسلام آباد اور پنڈی مشاورت کی میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ شعبہ نے ذمہ داراسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور نئے اہداف دیئے جس پرذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)