28 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام 31 جنوری 2022ء بروز پیر عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سیکھنے
سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں 63 دن کا کورس کرنے والے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار یاسر عطاری نے حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کو غسل میت
دینے کی فضیلت و اہمیت بیان کرتے ہوئےغسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا
طریقہ سکھایا۔
بعدازاں
ذمہ دار نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن ِشعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)