دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 7 فروری 2021ء کو بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے، لندن، برمنگھم، مانچسٹر، بریڈ فورڈ، سکاٹ لینڈ، یورپ یونین، گریس، فرانس،اٹلی، اسپین،ہالینڈ، ساؤتھ امریکہ، ہند کے ریجن ذمہ داران اور بنگلہ دیش کے ملکی اور زون ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد منصور عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 06 فروری 2021 ء بروز   ہفتہ اورنگی ٹاون بنگلہ بازار کی جامع مسجد بیت المکرم میں کفن دفن تربیتی مدنی حلقہ ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن سمیت علاقہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

کفن دفن تربیتی مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی یاس عطاری ریجن ذمہ دار اور مزمل عطاری رکن  کابینہ نے شرکا کے درمیان غسل میت کے فضائل اور اس کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو تجہیز و تکفین کتاب پڑھنے کی ترغیب دلائی اور مسلم فینرل ایپلی کیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام06 فروری 2021 ء بروز    ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شخصیات مجلس کے تربیتی اجتماع میں کفن دفن تربیتی مدنی حلقہ ہوا۔

کفن دفن تربیتی مدنی حلقے میں مبلغِ دعوت اسلامی عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ نے شرکا کے درمیان غسل میت کے فضائل اور اس کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو تجہیز و تکفین کتاب پڑھنے کی ترغیب دلائی اور مسلم فینرل ایپلی کیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 04 فروری 2021 ء بروز   جمعرات عزیر عطاری رکن مجلس نے گلشن اقبال ڈالمیا قبرستان میں گورکنوں سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں رکنِ مجلس عزیر عطاری نے انہیں فرض علوم سیکھنے اور مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے کا ذہن دیتے ہوئے قرآن پاک کی اہمیت اور افادیت کے متعلق مدنی پھول دیئے جبکہ فکر آخرت کا ذہن دیا نیز مدنی قافلوں میں سفر اختیار کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے مدنی مذاکرے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 04 فروری 2021 ء بروز   جمعرات گلشن اقبال جامعۃ المدینہ ابن مسعود اور مدرسۃ المدینہ کنزالایمان مسجد میں کفن دفن تربیتی مدنی حلقہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے استاد، طلباء اور مدرسۃ المدینہ کے قاری صاحبان سمیت بڑی عمر کے طلباء نے شرکت کی ۔

کفن دفن تربیتی مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ نے شرکا کے درمیان غسل میت کے فضائل اور اس کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو تجہیز و تکفین کتاب پڑھنے کی ترغیب دلائی اور مسلم فینرل ایپلی کیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 3 فروری 2021ء کو کراچی کے علاقے ملیر کابینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ڈویژن اور علاقے کے اسلامی بھائیوں  نے شرکت کی۔

رکن کابینہ عابد عطاری نے مسلمانوں کی میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بیان کیا۔(رپورٹ: عزیر عطاری، شعبہ کفن دفن)


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے رکن عزیر عطاری نے 3 فروری 2021ء کو میوہ شاہ قبرستان میں گورکنوں سے ملاقات کی۔رکن مجلس نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور قرآن پاک پڑھنے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے انہیں مدرسۃ المدینہ بالغان میں قرآن پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔

بعد ازاں رکن مجلس نے ام عطار رحمۃ اللہ علیہا کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔(رپورٹ: عزیر عطاری، شعبہ کفن دفن)


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت3 فروری 2021ء کو کراچی کے علاقے رنچھور لائن میں قائم مدرسۃ المدینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں قاری صاحبان اور طلبہ نے شرکت کی۔

رکن مجلس عزیر عطاری نے غسلِ میت کی فضیلت بیان کی اور شرکا کو کفن کاٹنےاور پہنانے، میت کو غسل دینے اور دفنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے انہیں ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، شعبہ کفن دفن)


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 01 فروری 2021 ء بروز  منگل کھارادر  کراچی میں کفن دفن تربیتی مدنی حلقہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے قاری صاحبان نے شرکت کی ۔

کفن دفن تربیتی مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ نے شرکا کے درمیان غسل میت کے فضائل اور اس کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو تجہیز و تکفین کتاب پڑھنے کی ترغیب دلائی اور مسلم فینرل ایپلی کیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی  جہاں اصلاح امت کے جذبے کے پیش نظر مختلف شعبہ جات کے ذریعے دین متین کی خدمات میں مصروف عمل ہے وہیں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی دکھیاری امت کی غمخواری کے تحت مختلف مسائل اور بیمار ی میں گھرے ہوئے مسلمان سے تعزیت و عیادت کا سلسلہ رہتا ہے۔

اسی جذبے کے تحت لانڈھی کابینہ مجلس کفن دفن کے ذمہ دار آصف عطار ی کی والدہ کے نماز جنازہ میں نگران کابینہ سلمان عطاری نے شرکت کی اور نماز جنازہ پڑھایا جبکہ دعا ئےمغفرت کی۔ اس موقع پر مجلس کفن دفن کے ذمہ دار رکن مجلس عزیر عطاری نے تلقین اور اذان وغیرہ کا اہتما م کیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت30 جنوری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے متصل کابینہ میں قائم مدرسۃ المدینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں قاری صاحبان نے شرکت کی۔

رکن مجلس عزیر عطاری نے شرکا کو شعبے کا تعارف پیش کیا اور کفن کاٹنےاور پہنانے، میت کو غسل دینے اور دفنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے انہیں ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، شعبہ کفن دفن)


دعوت اسلامی کےشعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 29 جنوری 2021ء کو سرجانی ٹاؤن لیاری بستی نور محمد میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہواجس میں ڈویژن اور علاقہ سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن کابینہ عبد الرشید عطاری نے شر کا کو کفن کاٹنےاور پہنانے، میت کو غسل دینے اور دفنانے کا طریقہ بتایا۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، شعبہ کفن دفن)