دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 28 جون 2021ء کو اورنگی ٹاؤن غازی آباد کی جامع مسجد اشرف میں کفن دفن اجتماع ہوا جس میں نگران کابینہ مشاورت ڈویژن اور علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

نگران شعبہ کفن دفن صابرعطاری نے میت کو غسل دینے کی اہمیت اور فضیلت بیان کی اور شرکا کو غسل میت، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔صابر عطاری نے اسلامی بھائیوں کو غسل میت دینے کی نیت بھی کروائی۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، رکن شعبہ کفن دفن)


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 24 جون2021ء کورنگی کی جامع مسجد رضا میں کفن دفن اجتماع ہوا جس میں مقامی  اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن کابینہ شعبہ کفن دفن آصف عطاری نے میت کو غسل دینے کی اہمیت اور فضیلت بیان کی اور شرکا کو غسل میت، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، رکن شعبہ کفن دفن)


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 23 جون2021ء اورنگی ٹاؤن کی جامع مسجد فیضان عطار میں کفن دفن اجتماع ہوا جس میں علاقے کے  اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن شعبہ کفن دفن عزیر عطاری نے میت کو غسل دینے کی اہمیت اور فضیلت بیان کی اور شرکا کو غسل میت، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔عزیر عطاری نے اسلامی بھائیوں کو غسل میت دینے کی نیت بھی کروائی۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، رکن شعبہ کفن دفن)


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 22 جون2021ء محمود آباد کفن دفن اجتماع ہوا جس میں کابینہ مشاورت، ڈویژن علاقہ مشاورت اور حلقہ مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن شعبہ کفن دفن عزیر عطاری نے میت کو غسل دینے کی اہمیت اور فضیلت بیان کیاور شرکا کو غسل میت، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔عزیر عطاری نے اسلامی بھائیوں کو غسل میت دینے کی نیت بھی کروائی۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، رکن شعبہ کفن دفن)


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے رکن عزیر عطاری نے 22 جون 2021ء کو  ڈیفنس قیوم آباد چنیسر گوٹھ قبرستان میں گورکنوں سے ملاقات کی۔

رکن شعبہ نے انہیں غسلِ میت کا طریقہ سکھایا اور نماز پڑھنے کی نیت کروائی۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، رکن شعبہ کفن دفن)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام  23 مارچ 2021ء میں میر پور خاص میں واقع مدینہ مسجد میں کفن دفن کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے تین دن کے مدنی قافلے میں میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے ، پہنانے کا طریقہ بتایا اورکفن دفن کا عملی طریقہ سکھایا نیز ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے اور کتاب پڑھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ڈرگ کالونی غوث الاعظم مسجد میں  کفن دفن مدنی حلقہ ہوا جس میں اہل علاقہ اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن مجلس عزیر عطاری نے غسل میت کی فضیلت، اہمیت اور نہ کرنے کے نقصانات پر گفتگو کرتے ہوئے میت کو غسل دینے ، کفن کاٹنے، پہنانے کا طریقہ بتایا اورکفن دفن کا عملی طریقہ اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے اور کتاب ”تجہیز و تکفین “پڑھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن  کے زیر اہتمام کراچی، محمودآباد کابینہ کے قبرستانوں میں مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا جن میں گورکن اور انتظامیہ سے ملاقات کی۔

رکن مجلس عزیر عطاری نے قرآن پڑھنے کی اہمیت اور فضیلت بیان کرتے ہوئے قرآن پاک کی تلاوت کا ذہن دیا۔(رپورٹ: رکن مجلس کفن دفن عزیر عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 15 مارچ 2021ء بروز پیر ڈرگ کالونی مدرسۃ المدینہ میں کفن دفن مدنی حلقہ ہوا جس مین قاری صاحبان اور بڑے طلباء کرام نے شرکت کی۔

رکن مجلس عزیر عطاری نے میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ بتایا ۔ کفن دفن اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے اور کتاب پڑھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 16 مارچ 2021ء کو جامع مسجد فیضانِ ہاشمی بلدیہ ٹاؤن کراچی میں کفن دفن پریکٹیکل اجتماع ہوا جس میں 65 سے زائد اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن شعبہ کفن دفن عزیر عطاری نے میت کو غسل دینے ، کفن کاٹنے ، پہنانے اور میت کو دفنانے کا طریقہ بتایا۔

اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں نے اس اجتماع کے انعقاد پر نہایت خوشی کا اظہار کیا اور ایسے اجتماعات ہوتے رہنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

شرکا نے آئندہ میتوں کو غسل و کفن دینے کی بھرپور نیتیں بھی کیں۔

اس موقع پر بلدیہ کابینہ سطح پر مقرر کفن دفن ذمہ دار محمد نعمان عطاری بھی موجود تھے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 10 مارچ 2021ء بروز بدھ  سرجانی ٹاوٴن گلزار مدینہ مسجد میں کفن دفن حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکنِ مجلس عزیر عطاری نے اسلامی بھائیوں کو میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتایا ۔ کفن دفن کا عملی طریقہ اپلیکیشن ڈاون لوڈ کرنے اور کتاب پڑھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام  9 مارچ 2021ء بروز منگل کھارادر اولیاء مسجد میں واقع مدرسۃ المدینہ کے قاری صاحبان میں کفن دفن مدنی حلقہ منعقد کیا گیا۔

رکن مجلس کفن دفن عزیر عطاری نے قاری صاحبان کو میت کو غسل دینے ، کفن کاٹنے ، پہنانے اور میت کو دفنانے کا طریقہ بتایا۔(رپورٹ: عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ)