شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پشاور میں’’ کفن دفن کورس‘‘ کا انعقاد ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ مرشد کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں ذمہ داران ِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ پریکٹیکل کے ذریعےسکھایا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت پاکستان کے شہر کوہاٹ میں قائم جامع مسجد گلزار ِمدینہ میں’’فیضانِ نمازے جنازہ کورس‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 50 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ذمہ دارِ دعوتِ اسلامی نے نمازے جنازہ میں شرکت کرنے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے نمازے جنازہ کےاراکین اور سنتیں بتائیں۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے پریکٹیکل کے ذریعے مکمل نمازے جنازہ کاطریقہ سکھایا۔بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دعا بھی کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں گورنمنٹ ہائی اسکول اوڑموڑبالا میں10th کلاس کےاسٹوڈنٹس کے درمیان ’’فیضانِ نمازے جنازہ کورس‘‘ منعقد ہوا۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسٹوڈنٹس کو نمازے جنازہ کے اراکین اور سنتیں بتاتے ہوئے مکمل نمازے جنازہ کاطریقہ سکھایا۔بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دعا بھی کروائی۔(کانٹینٹ:یاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت پچھلے دنوں پشاور کے علاقے اوڑموڈ بالا میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں مقامی گورکن سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے عیب جوئی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعبہ کفن دفن کا تعارف پیش کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام 22 دسمبر 2021ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں آئے ہوئے مدنی قافلہ کورس کے شرکا کے درمیان ایک دن کا کفن دفن کورس منعقدہوا جس میں شرکائے قافلہ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔

اس دوران ریجن ذمہ دار یاسر عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں عیادت و تعزیت کرنے، غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کےتحت چک بیلی خان راولپنڈی میں قائم ایک مسجد میں کفن دفن کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں رکنِ زون چکوال شعبہ کفن دفن امتیاز احمد عطاری نے شرکا کو عملی طور پر میت کو غسل دینے،کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتایا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 15 دسمبر 2021ء بروز بدھ انڈسٹریل ایریا کراچی کے اسماعیل گوٹھ قبرستان میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مقامی گورکن نے شرکت کی۔

اس دوران آصف عطاری لانڈھی ذمہ دار نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی قبرستان میں کام کرنے کے حوالے سے تربیت و رہنمائی کی جس انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام 14دسمبر 2021ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مختلف مقامات سے آئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی عزیر عطاری نے حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کو عیادت وتعزیت، غسل میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کے حوالے سے تربیت ورہنمائی کی۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن،کانٹینٹ:غیاث الدین)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی کے مختلف علاقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس دوران شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام مختلف مقام پر بستے لگائے گئے جس میں عزیر عطاری (رکن مجلس فیضان مدینہ) اور رکن ِکابینہ لانڈھی آصف عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نےشعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں شعبے کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:شعبہ کفن دفن،کانٹینٹ:غیاث الدین)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن کےزیرِاہتمام8دسمبر2021ءبروزبدھ کراچی میں سیکھنےسکھانےکاحلقہ لگایاگیاجس میں مقامی اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

رکن شعبہ کفن دفن عزیر عطاری نے اس موقع پرمیت کوغسل دینے،کفن کاٹنےاورنمازِجنازہ پڑھنے کاطریقہ سکھایا نیزعیادت اور تعزیت کےآداب بھی بتائے۔

اس کےعلاوہ ذمہ دارنےشرکا کودعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں میں عملی طورپرحصہ لینےکاذہن دیاجس پرانہوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پانچ ماہ کے امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے۔

دوران کورس 7 دسمبر 2021ء کو شعبہ کفن دفن کے تحت دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن ذمہ دار یاسر عطاری اور رکن شعبہ کفن دفن عزیر عطاری نے شرکا کو تعزیت و عیادت، غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سمیت نماز جنازہ کا طریقہ سکھایا۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، رکن شعبہ کفن دفن)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن کےتحت حیدرآباد میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ریجن ذمہ دار ونگرانِ مجلس موجودتھے۔اس میٹنگ میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی ایازعطاری نےشعبےکےدینی کاموں کےحوالےسےاہم نکات پرتفصیلی گفتگوکی۔ اس کےعلاوہ رکنِ شوریٰ نےشعبے کی کاکردگی کاجائزہ لیتےہوئےآئندہ کےاہداف طےکئےاورشعبےکی ترقی کےلئےمدنی پھولوں سےنوازا۔( رپورٹ:شعبہ کفن دفن،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)