9 مارچ 2022ء بروز بدھ شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کراچی کے صرافہ بازار لیاقت آباد میں قائم جامع مسجد مدنی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں سمیت مسجد کی انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی عزیر عطاری نے حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کوغسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے غسل دینے کی چند ضروری احتیاطیں بیان کیں نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)