کراچی کے کلفٹن ٹاؤن میں قا ئم جامع مسجد فیضان جیلان میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام10 مارچ 2022ء بروز جمعرات  ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مقامات سے آئے ہوئے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر شعبہ کفن دفن کے ذمہ داران نے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں کو شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)