دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن کےتحت پچھلےدنوں ڈویژن
فیضانِ مدینہ جمشید روڈ کراچی میں ایک اسلامی بھائی کےگھرپردینی حلقے کا اہتمام
ہواجس میں ربیع الغوث کےمدنی مذاکرےمیں آئےاسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔
اس دینی حلقےمیں مبلغِ دعوتِ اسلامی ورکنِ مجلس
فیضانِ مدینہ عزیر عطاری نےشرکاکومیت کوغسل دینے،کفن کاٹنے اورپہنانےکاطریقہ
سکھایا۔بعدازاں شرکائےحلقہ نےاپنی نیک خواہشات کااظہارکرتےہوئےدعوتِ اسلامی کی
کاوشوں کوسراہا۔(رپورٹ: شعبہ کفن
دفن ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن کےتحت
17نومبر2021ءبروزبدھ عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں کفن دفن کورس کااہتمام
کیاگیاجس میں کوئٹہ سےآئےہوئےاسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی عزیر عطاری نےاس کورس میں
شریک اسلامی بھائیوں کو غسل میت دینے ،کفن
کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھانےکے ساتھ ساتھ کثیرعلمِ دین بھی سکھایا۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن ِمجلس کفن دفن ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
عرسِ شیخ عبدالقادرجیلانی رحمۃاللہ علیہ کےموقع پر ہونے والے مدنی مذاکروں میں شرکت کے
لئے ملک بھرسےعاشقانِ غوثِ اعظم کاعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں
آنےکاسلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلےمیں دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن کےتحت
15نومبر2021ءبروزپیر عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں مختلف مقامات
سےآئےہوئےاسلامی بھائیوں کو غسل ِمیت ،کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایاگیا۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ کفن دفن کےتحت گزشتہ
دنوں عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی
میں ایک دن کاکفن دفن کورس منعقدہواجس میں عیادت، تعزیت ،غسلِ میت کا طریقہ ،کفن
کاٹنے، پہنانے کا طریقہ اور نمازے جنازہ کا طریقہ سکھایاگیا۔
رکن ِشعبہ فیضان مدینہ عزیر عطاری نےاسلامی بھائیوں کی تربیت کرتےہوئےدعوتِ اسلامی
کے12دینی کاموں میں عملی طورپرحصہ لینےکاذہن دیا۔اس کورس میں 12ماہ کےمسافراسلامی
بھائیوں سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نےبھی شرکت۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام 29اکتوبر2021ءبروزجمعہ
کراچی میں کفن دفن کا عملی طریقہ سکھانےکےحوالے سے ایک نشست کااہتمام کیاگیاجس میں جامعۃ المدینہ کے
طلبۂ کرام اورکورسز کےشرکا نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت ذمہ داران
نے عمر شریف کےانتقال پر کراچی میں اُن کے
بیٹے سے تعزیت کی اور ایصالِ ثواب کے لئے قراٰن
خوانی کا اہتمام کیا۔
بعدازاں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن حاجی محمد امین عطاری نے مرحوم کے گھر والوں کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے دعا
کروائی۔ (رپورٹ:عبدالقادر عطاری معاون رکنِ شوریٰ حاجی
محمدعلی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت گلشنِ اقبال کراچی میں
3اکتوبر2021ءبروزاتوارذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے عمر شریف کے انتقال پر ان کے ایصال
ثواب کے سلسلے میں قراٰن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جس میں مدسۃ المدینہ
کےطلبۂ کرام وقاری صاحبان نے شرکت کی۔
بعدازاں اسلامی بھائیوں نے بخشش اور مغفرت کی
دعا بھی کروائی۔ (رپورٹ: عزیر عطاری
رکن شعبہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام چنیسر گوٹھ محمودآباد میں کفن دفن کورس ہواجس میں مقامی
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار شعبہ کفن دفن محمد یاسر عطاری نے
میت کو غسل دینے کی فضیلت و اہمیت بتاتے ہوئے میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور
پہنانے کا طریقہ بتایا۔
اس کورس میں کابینہ ذمہ دار شعبہ کفن دفن ساجد
عطاری اور نگران ڈویژن مشاورت بھی موجود تھے۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکنِ شعبہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دعوتِ اسلامی
کے زیرِ نگرانی اسلامی بھائیوں کے نماز کی درستگی کے لئے تربیت کا سلسلہ ہوتا رہتا
ہے جس میں اسلامی بھائیوں کو نماز کے ضروری مسائل سکھائے جاتے ہیں۔
21ستمبر2021ءبروز
منگل عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ ڈونیشن سیل
ڈیپارٹمنٹ (دعوتِ اسلامی)کے تحت فیضان نماز کورس ہوا جس میں میت کو غسل دینے، کفن
کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا گیا۔
اس کورس میں
شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار ان شریک تھےنیز مبلغِ دعوتِ اسلامی نے میت کو غسل دینے فضیلت و اہمیت بیان کی۔ (رپورٹ: عزیر
عطاری رکن شعبہ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ کفن دفن (دعوتِ اسلامی )کے زیرِ
اہتمام 20ستمبر2021ءبروزپیر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 63 دن کا کورس
کرنے والے اسلامی بھائیوں کے درمیان میت کو غسل دینے،کفن کاٹنے اور پہنانے کا
طریقہ سکھایا گیا۔
مزید مبلغِ
دعوتِ اسلامی نےشرکاکو میت کو غسل دینے کی فضیلت و اہمیت بیان کی۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن شعبہ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دعوتِ اسلامی
کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ نگرانی 16ستمبر2021ءبروز
جمعرات جہانگیر روڈ کلثوم مسجد کراچی میں کفن دفن کے حوالے سے دینی حلقے کا اہتمام کیاگیا۔
ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو میت کو غسل دینے،کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ
سکھایانیز میت کو غسل دینے کی فضیلت و اہمیت بھی بیان کی۔( رپورٹ: عزیر عطاری رکن شعبہ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں علمِ دین سیکھنے سیکھانے کا سلسلہ
دعوتِ اسلامی
کے زیرِاہتمام اسلامی بھائیوں کو علمِ دین سیکھنے سیکھانے کا سلسلہ رہتاہے۔اسی
موقع پر شعبہ کفن دفن کے تحت یکم ستمبر 2021ء بروزبدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں جاری درس قراٰن و حدیث کورس میں بلوچستان سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں کوجنازے
کو غسل دینے ،کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھانے کے ساتھ ساتھ دیگر فرائض علوم
بھی سیکھائے گئے۔(رپوٹ: عزیر عطاری رکن مجلس ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)