دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام 2 مارچ 2022ء بروز بدھ ضلع قصور کی ایک مسجد میں نمازِ جنازہ کورس کا انعقاد ہوا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس ضلع قصور ذمہ دار محمد دانش تفسیر عطاری نے شرکا کو نمازِ جنازہ پڑھنے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے انہیں نمازِ جنازہ کا شرعی حکم بیان کیا اور چند ضروری مسائل سکھائے۔بعدازاں اہلِ علاقہ نے دعوتِ اسلامی کی اس کاوش کو سراہا۔(رپورٹ:محمد اورنگزیب عطاری ڈویژن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)