دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام 2 مارچ 2022ء بروز بدھ میر پور خاص کی جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں نمازِ جنازہ و کفن دفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس ڈویژن ذمہ دار مراد عطاری مدنی نے شرکا کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے نمازِ جنازہ پڑھنے کی فضیلت اور اس کا شرعی حکم بیان کیا نیز چند ضروری مسائل بھی سکھائے۔(رپورٹ:اعزاز عطاری مدنی شعبہ کفن دفن صوبائی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)