21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کو علمِ دین سکھانے اور اُن کی
دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام وقتاً فوقتاً مختلف ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا
ہے جس میں انہیں فرض علوم سکھائے جاتے ہیں۔
اسی سلسلے میں 28 فروری 2022ء بروز پیر میر پور
ماتھیلو سندھ ضلع گھوٹکی کی بسم اللہ مسجد میں کفن دفن کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں مبلغِ
دعوتِ اسلامی اقبال عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں
کو کفن دفن و نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل سکھائے۔(رپورٹ:اعزاز عطاری مدنی شعبہ کفن دفن صوبائی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)