24 فروری 2022ء بروز جمعرات پاکستان کے مختلف شہروں میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی، فیضانِ جیلان مسجد کلفٹن اور میمن مسجد بولٹن مارکیٹ میں بستہ (اسٹال) لگایا جس میں انہوں نے مختلف مقامات سےآئے ہوئےعاشقانِ رسول کو شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ان مقامات پر ٹاؤن ذمہ دار ذیشان عطاری، اقبال عطاری، نعیم عطاری اور عزیر عطاری ( رکن مجلس فیضان مدینہ) موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)