دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 جنوری 2022ء
بروز اتوار جامع مسجد فیضانِ مشتاق جمشید ٹاؤن میں کفن دفن کورس منعقد کیا گیا جس
میں مسجد کے نمازیوں سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران ٹاؤن ذمہ دار میلاد رضا عطاری نے غسلِ
میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے شرکا کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ
سکھایا۔
اس کے علاوہ ٹاؤن ذمہ دار نے شرکا کو دعوتِ
اسلامی کے12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں اظہار کیا۔(رپورٹ:عزیر
عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گزشتہ دنوں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام جامعۃ المدینہ علی پور چھٹہ ضلع گوجرانوالہ
میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ محلہ کو نمازِ جنازہ کے چند
ضروری مسائل سکھائے گئے۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی و رکنِ زون گوجرانوالہ مستنصر عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت
کرتے ہوئے انہیں نمازِ جنازہ کے اہم مسائل بتائے اور دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سے
ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس کے
علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شعبہ کفن دفن کا تعارف بھی پیش کیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
ضلع گوجرانوالہ کے قصبے علی پور چھٹہ کی جامع مسجد بلال میں نمازِ جنازہ کورس کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت پچھلے دنوں
ضلع گوجرانوالہ کے قصبے علی پور چھٹہ کی
جامع مسجد بلال میں نمازِ جنازہ کورس کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس کورس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی و رکنِ زون گوجرانوالہ مستنصر عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت
کرتے ہوئے انہیں نمازِ جنازہ کے اہم مسائل بتائے اور دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سے
ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
گورنمنٹ لیاقت ہائی اسکول پنکھا گاؤں قلعہ دیدار
سنگھ میں نمازِ جنازہ کورس
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام 13
جنوری 2022ء بروز جمعرات پنجاب پاکستان میں واقع گورنمنٹ لیاقت ہائی اسکول پنکھا گاؤں
قلعہ دیدار سنگھ میں’’ نمازِ جنازہ کورس ‘‘منعقد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ
نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی مستنصر عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نمازِ جنازہ کی
سنتیں، اراکین اور مکمل نماز کا طریقہ
بتایا۔اس کے علاوہ شرکائے کورس کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت
اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نارتھ ناظم آباد سخی حسن چورنگی کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے بعد سیکھنے
سکھانے کا حلقہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 جنوری 2022ء
بروز جمعرات جامع مسجد بہزاد نارتھ ناظمِ
آباد سخی حسن
چورنگی کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے بعد شعبہ کفن دفن
کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں شرکائے اجتماع نے شرکت کی۔
اس حلقے میں نزاکت عطاری مدنی نے غسلِ میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے شرکا کو
غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔
اس کے علاوہ ذمہ داراسلامی بھائی نے انہیں دعوتِ
اسلامی کے12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں اظہار کیا۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن
دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کراچی میں ڈسٹرکٹ کورنگی کا مدنی مشورہ، شعبہ کفن دفن کے تحت بستہ لگایاگیا
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام13 جنوری 2022ء بروز
جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ڈسٹرکٹ کورنگی کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں کثیر اسلامی بھائیوں سمیت شعبہ کفن
دفن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس دوران شعبہ کفن دفن کے ذمہ دار ان نے کا بستہ(اسٹال) لگایا جس میں وہاں موجود اسلامی بھائیوں کوشعبےکے دینی کاموں کا تعارف کروایاگیا۔
اس مدنی مشورہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داراسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن ِشعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
کراچی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کا مدنی مشورہ، شعبہ کفن
دفن کے تحت بستہ لگایاگیا
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام12 جنوری 2022ء بروز
بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
کثیر اسلامی بھائیوں سمیت شعبہ کفن دفن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس دوران شعبہ کفن دفن
کے ذمہ داران نے کا بستہ(اسٹال) لگایا جس میں وہاں موجود اسلامی بھائیوں کوشعبےکے دینی کاموں کا تعارف کروایاگیا۔
اس مدنی مشورہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین
حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد علی عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری نے ذمہ
داراسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن ِشعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مسوال
ضلع چکوال خانپور میں کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی رکن ِڈسٹرکٹ
چکوال شعبہ کفن دفن امتیاز احمد عطاری نے شرکا کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے،
پہنانے اور نمازِ جنازہ کا عملی طریقہ سکھایا نیز غسل میت میں ہونے والی عوامی غلطیوں کے بارے میں
شرکاکی تربیت کی گئی۔
بعدازاں غسل میت کے دوران ہونے والی عوامی غلطیوں
کے بارے میں شرکا کی تربیت کی گئی نیز کورس کے بعد شرکا کے درمیان رسالہ ’’میت
کے غسل و کفن کا طریقہ‘‘تقسیم کیاگیا (رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جامع
مسجد بوہڑ والی خانپور میں 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس
میں کثیر تعداد میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ کورس 10 جنوری 2022ء بروز پیرکفن دفن
کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں رکنِ ڈسٹرکٹ چکوال شعبہ کفن دفن امتیاز احمد عطاری نے میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے،پہنانے اور نمازِ جنازہ کا طریقہ سکھایا۔
بعدازاں غسل میت کے دوران ہونے والی عوامی غلطیوں کے بارے میں شرکا کی تربیت
کی گئی نیز کورس کے بعد شرکا کے درمیان رسالہ ’’میت کے غسل و کفن کا طریقہ‘‘تقسیم کیاگیا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جامع مسجد اسماعیل نعمان کمپلیکس کے امام صاحب
کا انتقال، نماز جنازہ عالمی مدنی مرکز میں ادا کی گئی
کراچی میں قائم جامع مسجد اسماعیل نعمان کمپلیکس
کے امام صاحب شفاعت عطاری کا11 جنوری 2022ء بروز منگل انتقال ہو گیا جس پر ذمہ
دارانِ دعوتِ اسلامی نے مرحوم کے گھر والوں سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین
کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
امین عطاری نے مرحوم کی نمازِ جنازہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
پڑھائی اور مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی و دعا کروائی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے مرحوم کے گھر والوں
سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنےکی ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ: عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
خیرپور کابینہ میں کفن دفن کورس کا اہتمام، مقامی
اسلامی بھائیوں کی شرکت
دعوتِ اسلامی کے تحت 9 جنوری 2022ء بروز اتوار خیرپور
کابینہ میں کفن دفن کورس کا اہتمام ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دورانِ کورس غسلِ میت
دینے، کفن کاٹنے، پہنانے اور نمازِ جنازہ کا مکمل طریقہ سکھایا نیز شرکا کی تربیت
کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن
دیا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سكهر کابینہ
میں کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس
میں امامت كورس میں شریک طلبۂ کرام سمیت
دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو غسلِ
میت دینے، کفن کاٹنے، پہنانے اور نمازِ جنازہ کا عملی طریقہ سکھایا۔اس دوران ائمہ
کرام کی بھی شرکت رہی۔
بعدازاں ذمہ دار نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)