
11
فروری 2022 ء بروز جمعہ میر پور خاص ڈسٹرکٹ کے ایک مقامی مسجد میں شعبہ کفن دفن کے تحت اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ کے طلباء و
مدرسین سمیت علاقےکے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
مبلغ
دعوت اسلامی مراد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیااور نمازجنازہ کے مسائل پر
گفتگو کی مزید نماز جنازہ پریکٹیکل کر کے بھی دکھایا۔ (رپورٹ: اعزاز
عطاری مدنی )
.jpeg)
10
فروری 2022 ء بروز جمعرات مٹیاری ڈسٹرکٹ حیدرآباد میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کے بعد کفن دفن کورس کا اہتمام کیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
اس
کورس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد ملوک عطاری نے نماز جنازہ کی ادائیگی کا طریقہ بتایا اورغسل میت پریکٹیکل کر کے دکھایا کہ میت کو غسل و کفن کس طرح دیا جاتا
ہے ۔(رپورٹ:
اعزاز عطاری مدنی )

13 فروری 2022ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے
شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام دربار والی مسجد پتوکی میں نمازِ جنازہ کورس منعقد
ہوا جس میں علمائےکرام، تاجران، ٹیچرز، اسٹوڈنٹس اورپروفیشنلز اسلامی بھائیوں سمیت کثیر عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی
منصور عطاری نے نمازِ جنازہ کے شرعی مسائل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مکمل نمازِ
جنازہ کا طریقہ سکھایا۔اس موقع پر تحصیل نگران مولانا فیضان عطاری مدنی سمیت دیگر
ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
الحرام ہائی اسکول میٹرو پولیٹن گوجرانوالہ میں نمازِ جنازہ کورس کا انعقاد
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت میٹرو پولیٹن
گوجرانوالہ میں قائم الحرام ہائی اسکول میں نمازِ جنازہ کورس کا انعقاد ہوا جس
میں اسکول کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسٹوڈنٹس کے درمیان سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے نمازِ جنازہ کی چند ضروری باتیں بتائیں اور شعبہ کفن دفن کا
تعارف پیش کیا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے انہیں دعوتِ اسلامی کے
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:مستنصر عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسلام آباد جی الیون کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دینی کاموں کا سلسلہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 10 فروری 2022ء
بروز جمعرات اسلام آباد جی الیون میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔اس اجتماعِ پاک
کے اختتام پر نماز جنازہ کورس کا بھی سلسلہ رہا جس میں عاشقانِ رسول کو چند ضروری
مسائل سکھائے گئے۔
بعدازاں شعبہ ذمہ داران کے درمیان ایک میٹنگ
ہوئی جس میں شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔(رپورٹ:ظہیر عباس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کوٹ رادھا کشن میں نمازِ جنازہ و کفن دفن کورس
اور مدنی مشورے کا انعقاد

شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 10
فروری 2022ء بروز جمعرات کوٹ رادھا کشن میں نمازِ جنازہ و کفن دفن کورس انعقاد کیا
گیا جس میں معلم مدنی قاعدہ کورس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت۔
دورانِ کورس مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد دانش تفسیر
عطاری نے نماز جنازہ پڑھنے کی فضیلت بیان
کرتے ہوئے چند ضروری مسائل بتائے اور
تدفین کا طریقہ سکھایا۔
بعدازاں ذمہ داران کے درمیان مدنی مشورے کا
انعقاد ہوا جس میں شعبے کی ترقی کے حوالے سے اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔(رپورٹ:محمد سرور رضا عطاری کابینہ ذمہ دار کفن دفن کوٹ
رادھا کشن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
شعبہ کفن دفن کے تحت 9 فروری 20222 ء بروز
بدھ جامع مسجد عمر فاروق گوجرانوالہ میں میٹر پولیٹن ڈسٹرکٹ اور ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے شعبہ کفن دفن کا تعارف
پیش کیا اور نماز جنازہ کورس کروایا مزید
اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی دعوت دی ۔ جس پر
اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔
.jpg)
گزشتہ دنوں پنجاب پاکستان کے علاقے جمبرکلاں ضلع قصور میں نمازِجنازہ
کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں قائداعظم ہائی ا سکول جمبر کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
اس دوران ڈسٹرکٹ قصور ذمہ دار شعبہ کفن دفن دانش
تفسیر عطاری نے اسٹوڈنٹس کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں نمازِ جنازہ کے
چند ضروری مسائل سکھائے۔
بعدازاں ذمہ دار نے اسٹوڈنٹس کو دعوتِ اسلامی کے
12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔(رپورٹ: عبدالنبی عطاری تحصیل
پتوکی ذمہ دار شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
8 فروری 2022ء بروز منگل پاکستان کے شہر
سیہون شریف کی جامع مسجد فیضان مدینہ میں تین دن مدنی قافلے کے دوران کفن دفن کورس
کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں سمیت شرکائے قافلہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے جنازے کو غسل دینے کی
فضیلت و اہمیت بتاتے ہوئے میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا
اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں خیر
پور کابینہ میں نمازِ جنازہ اورکفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن سکھر
کے اسکولز، ٹیچرز، شرکائے مدنی قافلہ اور
علاقے کے ائمہ کرام سمیت دیگر عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔
دورانِ کورس ڈویژن ذمہ دار اقبال عطاری نے نمازِ
جنازہ کے چند ضروری مسائل بتاتے ہوئے میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا
طریقہ سکھایا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے
کا بھی ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اعزاز عطاری شعبہ کفن دفن
صوبۂ سندھ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر کمالیہ میں نماز جنازہ اور
کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
اس کورس میں صوبۂ پنجاب ذمہ دار لیاقت علی عطاری مدنی نےوہاں موجوداسلامی بھائیوں کو
غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھاتے ہوئے نمازِ جنازہ کی سنتیں و
آداب بتائیں۔اس کےعلاوہ ذمہ دار نے شرکا
کودعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد شریف عطاری شعبہ کفن دفن ڈویژن ذمہ دار فیصل
آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر میر پور خاص میں 7 مقامات
پر کفن دفن اور نماز جنازہ کورس کا
اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی ۔
مبلغینِ دعوتِ اسلامی نےکورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو کفن دفن کے چند ضروری مسائل
سکھائے نیز نمازِ جنازہ کی سنتیں و آداب بتائیں۔اس کےعلاوہ ذمہ دار نے شرکا کو12 دینی کاموں میں حصہ لینے
کا ذہن دیا۔(رپورٹ: اعزاز عطاری
مدنی شعبہ کفن دفن صوبہ سندھ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)