12 مئی 2022ء بروز جمعرات پتوکی میں قائم تاجران اور درزی کی دکانوں پر دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد دانش تفسیر عطاری نے ’’کامیاب تاجر کے اوصاف‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے نماز کی اہمیت بیان کی۔بعدازاں ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو شعبہ کفن دفن کا تعارف پیش کیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)