پچھلےدنوں نیو کراچی میں قائم جامع مسجد فیضانِ یونس بارہ دری کے امام وخطیب مولانا عزیز اللہ حقانی صاحب کا رضائے الہی سے انتقال ہوا گیا جس پر شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے مرحوم کے گھر والوں سے تعزیت کی۔

شعبہ کفن دفن ذمہ دار عزیر عطاری نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مرحوم کو غسل دیا اور کفن پہنایا جبکہ مرحوم کی نمازِ جنازہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے پڑھائی۔

رکنِ شوریٰ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


15 فروری 202 ء کو ڈویژن میر پور خاص کے جامعۃ المدینہ امیر معاویہ میں شعبہ کفن دفن کے تحت تربیتی اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ ٔکرام اور اساتذہ کرام شامل تھے۔

ذمہ دار مراد مدنی عطاری نے اس اجتماع میں سنتوں بھرا بیان کیا ،شعبہ کفن دفن کا تعارف کروایا،نماز جنازہ کا طریقہ بیان کیا اور میت کو غسل و کفن دینےکے مسائل بیان کئے۔ 


15 فروری 2022 ء بروز منگل حیدرآباد میٹرو پولیٹن کی تحصیل قاسم آباد میں قائم ایک جامع مسجد میں شعبہ کفن دفن کے تحت تربیتی اجتماع منعقد کیا گیاجس میں ذمہ دار حیدرآباد میٹرو پولیٹن شفقت عطاری نے علاقے کے اسلامی بھائیوں  کو نماز جنازہ کے مسائل بتائے اور میت کو غسل وکفن دینے کا طریقہ سکھایا۔ (رپورٹ: محمد اعزاز مدنی)


13 فروری 2022 ء بروز اتوار نواب شاہ کی مقامی مسجد میں اجتماع  منعقد ہوا جس میں ذمہ داران سمیت مدرسۃ المدینہ رہائشی کے طلبہ ٔکرام و علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن نواب شاہ کے ذمہ دار سید ذوالفقار نےنماز جنازہ پر بیان کیا اورغسل میت و کفن کے مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے نماز جنازہ پریکٹیکل کر کے دکھایا۔(رپورٹ: محمد اعزاز مدنی)


12 فروری 2022 ء بروز ہفتہ حیدرآباد میٹرو پولیٹن مسجد  فیضان عطار امریکن کوارٹر میں شعبہ کفن دفن کے تحت کورس ہوا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ حیدرآباد میٹرو پولیٹن کے ذمہ دار شفقت عطاری مدنی نے نمازجنازہ کے مسائل اور غسل میت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ (رپورٹ: محمد اعزاز مدنی)


12 فروری 2022 ء بروز ہفتہ میر پور خاص ڈسٹرکٹ میں شعبہ کفن دفن کے تحت اجتماع منعقد ہوا جس میں بزنس مین اور علاقےکے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماع ِپاک میں شعبہ کفن دفن کے صوبائی ذمہ دار اعزاز عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور لوگوں کو نماز جنازہ میں در پیش مسائل پر گفتگو کی مزید کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا ۔(رپورٹ: محمد مراد مدنی) 


11 فروری 2022 ء بروز جمعہ حیدرآباد میٹرو پولیٹن میں اجتماع ِکفن دفن  کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرس کورس کے طلبہ ٔ کرام نے شرکت کی۔ حیدرآباد کے ذمہ دار شفقت عطاری مدنی نے اس اجتماع پاک میں سنتوں بھرا بیان کیااور نمازجنازہ کے مسائل پر بھی گفتگو کی ۔ ساتھ ہی نماز جنازہ پریکٹیکل کر کے دکھایا۔(رپورٹ: اعزاز عطاری مدنی ) 


11 فروری 2022 ء بروز جمعہ میر پور خاص ڈسٹرکٹ کے ایک مقامی مسجد   میں شعبہ کفن دفن کے تحت اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ کے طلباء و مدرسین سمیت علاقےکے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی مراد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیااور نمازجنازہ کے مسائل پر گفتگو کی مزید نماز جنازہ پریکٹیکل کر کے بھی دکھایا۔ (رپورٹ: اعزاز عطاری مدنی ) 


10 فروری  2022 ء بروز جمعرات مٹیاری ڈسٹرکٹ حیدرآباد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے بعد کفن دفن کورس کا اہتمام کیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اس کورس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد ملوک عطاری نے نماز جنازہ کی ادائیگی کا طریقہ بتایا اورغسل میت پریکٹیکل کر کے دکھایا کہ میت کو غسل و کفن کس طرح دیا جاتا ہے ۔(رپورٹ: اعزاز عطاری مدنی )


13 فروری 2022ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام دربار والی مسجد پتوکی میں نمازِ جنازہ کورس منعقد ہوا جس میں علمائےکرام، تاجران، ٹیچرز، اسٹوڈنٹس اورپروفیشنلز اسلامی بھائیوں سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی منصور عطاری نے نمازِ جنازہ کے شرعی مسائل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مکمل نمازِ جنازہ کا طریقہ سکھایا۔اس موقع پر تحصیل نگران مولانا فیضان عطاری مدنی سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت میٹرو پولیٹن گوجرانوالہ میں قائم الحرام ہائی اسکول میں نمازِ جنازہ کورس کا انعقاد ہوا جس میں اسکول کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسٹوڈنٹس کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے نمازِ جنازہ کی چند ضروری باتیں بتائیں اور شعبہ کفن دفن کا تعارف پیش کیا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:مستنصر عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 10 فروری 2022ء بروز جمعرات اسلام آباد جی الیون میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔اس اجتماعِ پاک کے اختتام پر نماز جنازہ کورس کا بھی سلسلہ رہا جس میں عاشقانِ رسول کو چند ضروری مسائل سکھائے گئے۔

بعدازاں شعبہ ذمہ داران کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی جس میں شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔(رپورٹ:ظہیر عباس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)