4 مارچ 2022 ء بروز جمعہ  کلفٹن ٹاؤن فیضان جیلان مسجدمیں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار اجتماع منعقد ہوا جہاں کلفٹن ٹاؤن ذمہ دار شعبہ کفن دفن ذیشان عطاری نے تنزانیہ سے آئے ہوئےاسلامی بھائیوں کیساتھ حلقہ لگایا ، شعبے کا تعارف کروایا اور ان کی خیر خواہی کی ۔ (رپورٹ:عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن، کانٹینٹ : مصطفی انیس) 


4 مارچ 2022ء بروزجمعہ شعبہ کفن دفن کےذمہ داران کی  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت ہوئی اور مختلف مقامات پر کفن دفن کا بستہ لگایا گیا ۔

ان مقامات میں کلفٹن ٹاؤن ذمہ دار ذیشان عطاری ، لانڈھی ٹاؤن ذمہ دار آصف عطاری ، ڈسٹرکٹ کورنگی ذمہ دار یاسر عطاری اور عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن نے شرکت کی ۔ ( رپورٹ:عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن، کانٹینٹ : مصطفی انیس) 


3 مارچ 2022 ء  کو نیو کراچی ٹاؤن میں کراچی قبرستان کے ڈائریکٹر اقبال پرویز کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئےقراٰن خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر مدرسۃ المدینہ بوائز کےبچے ، شعبہ محبت بڑھاؤ کے ذمہ دار حنیف عطاری اور عزیر عطاری نے شرکت کی۔ بعدازاں ذمہ داران نےمرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی ۔( رپورٹ:عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن، کانٹینٹ : مصطفی انیس) 


گزشتہ دنوں  نیو کراچی ٹاؤن میں کراچی قبرستان کے ڈائریکٹر اقبال پرویز کی والدہ کے انتقال پر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، شعبہ محبت بڑھاؤ کے ذمہ دار حنیف عطاری اور علاقے سے آئے ہوے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری اور حنیف عطاری نے تدفین اور تلقین کے حوالے سے کام کیا ، قبر پر فاتحہ خوانی کی اور اذان کیساتھ نعت خوانی کا بھی سلسلہ کیا ۔( رپورٹ:عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن، کانٹینٹ : مصطفی انیس) 


3 مارچ 2022 ء بروز جمعرات لیاقت آباد نمبر 4 شاہی مسجد کراچی میں شعبہ کفن دفن کے زیر ِاہتمام  عاشقانِ رسول کا تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں ڈویژن نگران بابر عطاری اور علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

شعبہ کفن دفن ٹاؤن ذمہ دار شکیل عطاری نے اس اجتماعِ پاک میں میت کو غسل دینے کی فضیلت اور اہمیت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیانیز غسل میت کا طریقہ ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔( رپورٹ:عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن، کانٹینٹ : مصطفی انیس)


3 مارچ 2022 ء بروز جمعرات  سکھر ڈویژن کے ڈسٹرکٹ کرونڈی خیرپور میں شعبہ کفن دفن کے تحت عاشقانِ رسول کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اس اجتماعِ پاک میں سکھر ڈویژن کے ذمہ دار اقبال عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نےشرکائے اجتماع کو غسلِ میت و کفن پہنانے کا طریقہ اور نماز جنازہ کا عملی طریقہ سکھایا۔(رپورٹ: اعزاز عطاری مدنی شعبہ کفن صوبائی ذمہ دار ، کانٹینٹ: مصطفی انیس)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام 2 مارچ 2022ء بروز بدھ میر پور خاص کی جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں نمازِ جنازہ و کفن دفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس ڈویژن ذمہ دار مراد عطاری مدنی نے شرکا کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے نمازِ جنازہ پڑھنے کی فضیلت اور اس کا شرعی حکم بیان کیا نیز چند ضروری مسائل بھی سکھائے۔(رپورٹ:اعزاز عطاری مدنی شعبہ کفن دفن صوبائی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام 2 مارچ 2022ء بروز بدھ ضلع قصور کی ایک مسجد میں نمازِ جنازہ کورس کا انعقاد ہوا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس ضلع قصور ذمہ دار محمد دانش تفسیر عطاری نے شرکا کو نمازِ جنازہ پڑھنے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے انہیں نمازِ جنازہ کا شرعی حکم بیان کیا اور چند ضروری مسائل سکھائے۔بعدازاں اہلِ علاقہ نے دعوتِ اسلامی کی اس کاوش کو سراہا۔(رپورٹ:محمد اورنگزیب عطاری ڈویژن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


28 فروری 2022ء بروز پیر پاکستان کے مختلف شہروں میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  شبِ معراج کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سمیت مختلف مقامات پر بستہ (اسٹال)  لگایا جس میں انہوں نےعاشقانِ رسول کو شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ان مقامات پر ٹاؤن ذمہ دار اویس عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار یاسر عطاری، سید یوسف عطاری اور عزیر عطاری ( رکنِ مجلس فیضان مدینہ) موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلا می کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مقامات سے آئے ہوئے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس دوران شعبہ کفن دفن کے تحت بستہ (اسٹال) لگایا گیا جس میں عزیر عطاری رکنِ شعبہ کفن دفن اور ملیر ٹاؤن ذمہ دار عابد عطاری سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔بعدازاں ذمہ داران نے بستے میں آنےوالے اسلامی بھائیوں کو شعبے کا تعارف کروایا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کو علمِ دین سکھانے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  وقتاً فوقتاً مختلف ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں انہیں فرض علوم سکھائے جاتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 28 فروری 2022ء بروز پیر میر پور ماتھیلو سندھ ضلع گھوٹکی کی بسم اللہ مسجد میں کفن دفن کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی اقبال عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو کفن دفن و نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل سکھائے۔(رپورٹ:اعزاز عطاری مدنی شعبہ کفن دفن صوبائی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 27 فروری 2022ء بروز اتوار گھوٹکی سندھ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں 12 ماہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر سکھر ڈویژن ذمہ دار اقبال عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے کفن دفن کا پریکٹیکل کروایا اور نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل سے آگاہ کیا۔

اس کےعلاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔(رپورٹ:اعزاز عطاری مدنی شعبہ کفن دفن صوبائی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)