دعوت
اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے تحت جہاں مسلمانوں کو دیگر فرض علوم سکھانے کا سلسلہ ہے وہی دعوتِ
اسلامی کا ایک شعبہ کفن دفن بھی ہے جس کے تحت بالعموم دنیا بھر میں اور بالخصوص
پاکستان بھر میں اسلامی بھائی مختلف
مساجد،مدارس اور انسٹیٹیوٹ میں جاکر عاشقان رسول کو تدفین کے مسائل اور نماز جنازہ کا طریقہ سکھاتے ہیں۔
اس
سلسلے میں 26 ستمبر2022ء کو فیصل آباد اقبال ٹاؤن میں قائم گیسٹ پوسٹنگ انسٹیٹیوٹ میں کفن دفن کورس کا
انعقاد ہوا جس میں انسٹیٹیوٹ کے طلبہ اور اسٹاف نے شرکت کی۔
محمد
شیراز عطاری مدنی نےشرکائے کورس کو غسل
میت دینے ،کفن پہنانے نمازِ جنازہ کا طریقہ
اوران سب کا پریٹیکل کروایا نیز فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے
شرکا کو ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں
آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد شیراز عطاری مدنی
میٹرو پولیٹن ذمہ دار شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)