پچھلے دنوں پاکستان کے شہر اسلام آباد میں قائم جامع مسجد قادریہ میں دعوتِ اسلامی کی جانب سے کفن دفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں قرب و جوار کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس دوران صوبائی ذمہ دار ظہیر عباس عطاری نے نمازِ جنازہ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو کفن دفن کے چند ضروری مسائل سکھائے اور انہیں رمضانُ المبارک میں اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:زبیر عطاری شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 7 اپریل 2022ء بروز جمعرات کراچی کے علاقے سخی حسن میں شعبہ کفن دفن کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ صابر عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رمضانُ المبارک میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


5 اپریل 2022ء بروز منگل جاگووالا تحصیل پتوکی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام نمازِ جنازہ کورس منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت کسان حضرات نے شرکت کی۔

دورانِ کورس ڈسٹرکٹ قصور ذمہ دار شعبہ کفن دفن محمد دانش تفسیر عطاری نے نمازِ جنازہ کا عملی طریقہ بتاتے ہوئے اس کے چند ضروری مسائل سکھائے۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے وہاں موجود کسانوں کو اپنی فصل کا عشر دعوتِ اسلامی کو دینےکا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت یکم اپریل 2022ء بروز جمعہ مراد میمن ٹاؤن کراچی کے علاقے جام کنڈا کی جامع مسجد الفتح میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ذمہ داران سمیت مقامی اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

اس حلقے میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نیاز عطاری نے غسل میت دینے کے فضائل بیان کرتے ہوئے شرکا ئے حلقہ کوغسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔

اس موقع پر نگرانِ جام کنڈا ٹاؤن شہریار عطاری، ناظم ِجامعۃ المدینہ بوائز اویس شورو، ٹاؤن ذمہ دار زوہیب عطاری، امام و خطیب علی خان عطاری، امام وخطیب اویس عطاری، امام و خطیب بلال عطاری اورقاری ارشد عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 31 مارچ 2022ء بروز جمعرات صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر پتوکی میں قائم جامع مسجد بہارِ مدینہ میں نمازِ جنازہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ کورس محمد دانش تفسیر عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نمازِ جنازہ کی چند ضروری مسائل نمازِ جنازہ کا مکمل طریقہ سکھایا۔اس کےعلاوہ ذمہ دار نے شرکا ئے کورس کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سےہر دم وابستہ رہنے اور 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


28 مارچ 2022 ء کوشعبہ کفن دفن کے تحت   کورنگی کے ڈی اے کی ایک جامع مسجد میں سنتوں بھرا بیان ہوا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے میت کو غسل دینے کی فضیلت پر بیان کرتے ہوئے غسل میت کا عملی طریقہ ، کفن کاٹنے و پہنانے کا طریقہ بتایا۔ (رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


پچھلے  دنوں کراچی پنجاب کالونی سول لائن کےر ہائشی جامعۃ المدینہ کے طالب علم اسامہ عطاری بیماری کے باعث انتقال کرگئے ۔مرحوم کی نماز جنازہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ادا کی گئی جس میں مختلف مقامات سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر شعبہ کفن دفن کے اسلامی بھائیوں نے غسل میت کفن دفن کے معاملات احسن انداز میں ادا کئے اور ساتھ ہی مرحوم کے لئے ایصال ثواب و دعائے مغفرت کی۔(رپورٹ: عزیر عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا )


اسلام آباد میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 28 مارچ  2022ء کو کفن دفن عملی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار سمیت مقامی اہل محبت اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار ظہیر عباس عطاری نے ’’ نماز جنازہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھر ابیان کیا اور غسل میت دینے، کفن کاٹنے، پہنانے کا عملی طریقہ اسلامی بھائیوں کوبتایا۔ ساتھ ساتھ فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے انہیں ماہ رمضان المبارک میں اعتکاف کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ (رپورٹ: زبیر عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا )


26 مارچ 2022ء بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مختلف کورسز کے عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

اس حلقے میں مبلغِ دعوتِ اسلامی و ڈسٹرکٹ ذمہ دار کورنگی یاسر عطاری نے عاشقانِ رسول کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھاتے ہوئے انہیں شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے بتایا۔

بعدازاں ذمہ دارنے حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام گلشنِ حدید کراچی کی ایک جامع مسجد میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں قرب و جوار کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی و ڈسٹرکٹ ذمہ دار کورنگی یاسر عطاری نے عاشقانِ رسول کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے شعبے کا تعارف کروایا۔

بعدازاں ذمہ دارنے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں پنجاب پاکستان کے شہر ڈیرہ غازی خان میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک دن پر مشتمل کفن دفن اور نماز جنازہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مسجد کے امام صاحب، امامت کورس کرنے والے طلبۂ کرام اور نمازیوں سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں ڈویژن ذمہ دارغلام مصطفٰی عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں عیادت اور تعزیت کا طریقہ بتایا نیز میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔اس کے علاوہ ذمہ دار نے شرکائے کورس کو نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل بھی بتائے۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے  زیر اہتمام 22 مارچ 2022ء کوکراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور زون ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن شوری حاجی منصور عطاری نےسنتوں بھرا بیان کیااور مدنی عطیات کرنے کے حوالے سے ذمہ دار کی تربیت فرمائی نیز اس سے متعلق اسلامی بھائیوں کو اہداف دیئے۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس فیضان مدینہ ، کانٹینٹ: رمضان رضا )