پچھلے دنوں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کچا پکا چک نمبر 43 تحصیل پتوکی ضلع قصور میں نمازِ جنازہ کورس ہوا جس میں علاقے کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس کورس میں شعبہ کفن دفن ڈسٹرکٹ قصور ذمہ دارمحمد دانش تفسیر عطاری نے نمازِ جنازہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا کواس کے چند ضروری مسائل سکھائے اور وہاں موجود کسانوں کو اپنی فصل کا عشر دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے دینے کا ذہن دیاجس پر ایک کسان محمد حنیف قادری ذمہ داران کو لوکاٹ کے باغ میں لے کر گئےاور خیر و برکت کی دعا کروائی۔بعدازاں اسلامی بھائی نے اپنی فصل کا پورا عشر دعوتِ اسلامی کو دینے کی نیت کی۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام 9 اپریل 2022ء بروز ہفتہ اسلام آباد کی جامع مسجد مدینہ میں کفن دفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں صوبائی ذمہ دار ظہیر عباس عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتایا۔

مزید شرکائے کورس کو نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل بتاتے ہوئے رمضانُ المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی جس پر وہاں موجود عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:زبیر عطاری شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں مختلف جگہوں پر اسلامی بھائی مدنی عطیات جمع کرتے ہیں اسی سلسلے میں 8 اپریل 2022 ء کو نارتھ ناظم آباد ، ابولحسن اصفہانی روڈ ، نیو کراچی اور مختلف علاقوں میں دعوت اسلامی کے تحت   مدنی عطیات جمع کرنے لئے بعد نماز جمعہ ذاکر عطاری ، نعیم عطاری ، سلیمان عطاری اور شاہد عطاری نے مدنی بستہ لگایا اور مدنی عطیات جمع کیں ۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


8 اپریل 2022 ء کو جامع مسجد اقصی  کورنگی میں دعوت اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کا اہتما م کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

نگران مجلس پاکستان شعبہ کفن دفن صابر عطاری نےزکوۃ و صدقہ فطر کے حوالے سے بیان کیا اور حاضرین کو مدنی عطیات جمع کرنے کے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


8 اپریل 2022 ء کو شاہ فیصل ٹاؤن کراچی میں قائم فیضان عطار مسجد  میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جہاں کثیر تعداد میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

نگران مجلس شعبہ کفن دفن پاکستان صابر عطاری نے حاضرین سے ”اہل تقوی کے اوصاف “ پر بیان کیا اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے مدنی عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں پاکستان کے شہر اسلام آباد میں قائم جامع مسجد قادریہ میں دعوتِ اسلامی کی جانب سے کفن دفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں قرب و جوار کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس دوران صوبائی ذمہ دار ظہیر عباس عطاری نے نمازِ جنازہ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو کفن دفن کے چند ضروری مسائل سکھائے اور انہیں رمضانُ المبارک میں اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:زبیر عطاری شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 7 اپریل 2022ء بروز جمعرات کراچی کے علاقے سخی حسن میں شعبہ کفن دفن کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ صابر عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رمضانُ المبارک میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


5 اپریل 2022ء بروز منگل جاگووالا تحصیل پتوکی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام نمازِ جنازہ کورس منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت کسان حضرات نے شرکت کی۔

دورانِ کورس ڈسٹرکٹ قصور ذمہ دار شعبہ کفن دفن محمد دانش تفسیر عطاری نے نمازِ جنازہ کا عملی طریقہ بتاتے ہوئے اس کے چند ضروری مسائل سکھائے۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے وہاں موجود کسانوں کو اپنی فصل کا عشر دعوتِ اسلامی کو دینےکا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت یکم اپریل 2022ء بروز جمعہ مراد میمن ٹاؤن کراچی کے علاقے جام کنڈا کی جامع مسجد الفتح میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ذمہ داران سمیت مقامی اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

اس حلقے میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نیاز عطاری نے غسل میت دینے کے فضائل بیان کرتے ہوئے شرکا ئے حلقہ کوغسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔

اس موقع پر نگرانِ جام کنڈا ٹاؤن شہریار عطاری، ناظم ِجامعۃ المدینہ بوائز اویس شورو، ٹاؤن ذمہ دار زوہیب عطاری، امام و خطیب علی خان عطاری، امام وخطیب اویس عطاری، امام و خطیب بلال عطاری اورقاری ارشد عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 31 مارچ 2022ء بروز جمعرات صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر پتوکی میں قائم جامع مسجد بہارِ مدینہ میں نمازِ جنازہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ کورس محمد دانش تفسیر عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نمازِ جنازہ کی چند ضروری مسائل نمازِ جنازہ کا مکمل طریقہ سکھایا۔اس کےعلاوہ ذمہ دار نے شرکا ئے کورس کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سےہر دم وابستہ رہنے اور 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


28 مارچ 2022 ء کوشعبہ کفن دفن کے تحت   کورنگی کے ڈی اے کی ایک جامع مسجد میں سنتوں بھرا بیان ہوا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے میت کو غسل دینے کی فضیلت پر بیان کرتے ہوئے غسل میت کا عملی طریقہ ، کفن کاٹنے و پہنانے کا طریقہ بتایا۔ (رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


پچھلے  دنوں کراچی پنجاب کالونی سول لائن کےر ہائشی جامعۃ المدینہ کے طالب علم اسامہ عطاری بیماری کے باعث انتقال کرگئے ۔مرحوم کی نماز جنازہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ادا کی گئی جس میں مختلف مقامات سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر شعبہ کفن دفن کے اسلامی بھائیوں نے غسل میت کفن دفن کے معاملات احسن انداز میں ادا کئے اور ساتھ ہی مرحوم کے لئے ایصال ثواب و دعائے مغفرت کی۔(رپورٹ: عزیر عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا )