پچھلے دنوں صوبۂ پنجاب پاکستان کی تحصیل چیچہ وطنی ضلع ساہیوال میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے کی شرکت رہی۔

دورانِ کورس ڈویژن ذمہ دار لیاقت علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:آصف عطاری شعبہ کفن دفن اوکاڑہ ڈسٹرکٹ ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


4 جولائی 2022 ء کو کراچی لیاقت آباد مدرسۃ المدینہ فاروق اعظم میں شعبہ کفن دفن عزیر عطاری نے سیکھنے سکھانے کے حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ کے قاری صاحبان سمیت  طلبہ ٔ کرام نے شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے میت کوغسل دینے کا طریقہ ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایانیز غسل میت کی فضیلت پر سنتوں بھرا بیان کیااور حاضرین کو غسل میت دینے کی نیت کرائی ۔(رپورٹ : عزیر عطاری ، مجلس تجہیز وتکفین، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


3 جولائی 2022 ء بروز اتوار  دعوت اسلامی کے تحت شعبہ کفن دفن کے تحت سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار ظہیر عباس عطاری نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے عاشقان رسول کو کفن، دفن اور نماز جنازہ کے مسائل سیکھائے نیز انکی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت بھی کی ۔(رپورٹ: ظہیر احمد عطاری ،شعبہ کفبن دفن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 29 جون 2022ء  کو کراچی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں کفن دفن تربیتی سیشن منعقد ہوا جس میں مختلف مقامات سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن ذمہ دارعزیر عطاری نے سیشن میں شریک اسلامی بھائیوں کو غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا عملی طریقہ سکھایا نیز نزع اور تدفین کے حوالے سے معلومات فراہم کیں نیز انہیں اپنی آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیتے ہوئے اپنے علاقوں میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی کام میں حصہ لینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغان کے مدرسین سمیت علاقے کے دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں صوبائی ذمہ دار شعبہ کفن دفن ظہیر عباس عطاری نے نمازِ جنازہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کفن دفن کے چند ضروری مسائل بتائے نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔

مزید صوبائی ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے مسلم فیونرل ایپ کا تعارف کرواتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:مزمل عطاری زون ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت تحصیل اوکاڑہ کے علاقے مدینہ کالونی میں نماز جنازہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے عاشقانِ رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دورانِ کورس ڈسٹرکٹ ساہیوال ذمہ دار لیاقت علی عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نماز جنازہ کا عملی طریقہ سکھایا نیز فرائض سمیت دیگر ضروی مسائل کے بارے بتایا ۔

بعدازاں ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:احمد ندیم عطاری شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


20 جون 2022 ء کو کراچی کی ایک جامع مسجد غوث الاعظم میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کے طلبائےکرام  کے مدنی قافلےنے قیام کیا ۔

اس مدنی قافلے میں لوگوں کی اصلاح کے لئے مسجد درس ، چوک درس اور دیگر دینی کام کے علاوہ قافلے کے اسلامی بھائیوں نے حاضرین کو غسل میت کا طریقہ ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتایا ساتھ ہی اس کا عملی طریقہ بھی کر کے دکھایا ۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس) 


19 جون 2022 ء کو لانڈھی ٹاؤن ، کراچی میں چالیسویں کے سلسلے میں ایصال ثواب  اجتماع ہوا جس میں مختلف مقامات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اس اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی آصف عطاری نے ”ایصال ثواب کی فضیلت اور اہمیت “ پر سنتوں بھرا بیان کیااور حاضرین کی دینی ، اخلاقی و روحانی اعتبار سے تربیت کی نیز اختتام پر مرحوم بہادر علی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ و دعائے مغفرت کی ۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس) 


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اسلامی بھائیوں کے سیکھنے سکھانے کے لئے کفن دفن کورس کا اہتمام کیا گیا  جس میں مختلف مقامات سے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے اس کورس میں میت کو غسل دینے کی فضیلت پر گفتگو کی اور میت کو کفن پہنانے کا طریقہ سیکھایا ساتھ ہی نماز جنازہ کا عملی طریقہ بھی بتایا نیز کورس کے اختتام پر ٹیسٹ بھی لیا گیا ۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)


دعوتِ اسلامی کے تحت 15 جون 2022ء بروز بدھ اسلام آباد کے علاقے سترہ میل میں کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار ظہیر عباس عطاری نے کفن دفن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اس کے چند ضروری مسائل سکھائے نیز نمازِ جنازہ کا عملی طریقہ بھی سکھایا۔

بعدازاں صوبائی ذمہ دار نے عاشقانِ رسول کو 12 دینی کاموں بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عرفان عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 16 جون 2022ء بروز جمعرات کراچی سٹی کی جامع مسجد بہزاد سخی حسن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ کفن دفن کے ڈسٹرکٹ و ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں سٹی ذمہ دار یاسر عطاری نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا اور شعبے کے دینی کاموں کا فالواپ لیا نیز 5 جون 2022ء کو ہونے والے رکنِ شوریٰ کے مدنی مشورے کے مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے دارالحکومت اسلام آبا دمیں واقع راول ٹاؤن میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں صوبائی ذمہ دار ظہیر عباس عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:احمد خان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)