دعوتِ اسلامی کے تحت 5 ستمبر 2022ء بروز پیر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں جامعۃالمدینہ بوائزکے طلبۂ کرام کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں کفن دفن کے مسائل سکھائے گئے۔

دورانِ حلقہ سٹی ذمہ دار یاسر عطاری اور رکنِ شعبہ کفن دفن عزیر عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اورپہنانے کا طریقہ سکھایا نیز نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل بتائے۔

بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے کورس کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ کفن دفن  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں کفن دفن کا عملی طریقہ سکھایا گیا جس میں انڈسٹریل ایریا فیکٹری سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن نے غسل میت کی فضیلت اور اہمیت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔بعدازاں رکنِ شعبہ نے غسل میت دینے کا عملی طریقہ بتاتے ہوئے نمازِ جنازہ اور تدفین کے حوالے سے شرعی معلومات فراہم کیں۔آخر میں شرکا کو آخرت کی تیاری کا ذہن دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی۔ (رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 30 اگست 2022ء بروز منگل ناظم آباد کراچی کی جامع مسجد غوثیہ میں کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکنِ شعبہ کفن دفن عزیر عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے انہیں کفن کاٹنے، پہنانے اور غسلِ میت دینے کا طریقہ سکھایا جبکہ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں اسلامی بھائیوں نے شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت لگے ہوئے امدادی کیمپ کا دورہ کیا۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


30 اگست 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام  صدر ٹاؤن کراچی کے رنچھوڑ لائن میں قائم جامع مسجدصابری میں کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

کراچی سٹی ذمہ دار یاسر عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے انہیں کفن کاٹنے، پہنانے اور غسلِ میت دینے کا طریقہ سکھایا جبکہ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے  تحت پچھلے دنوں اورنگی ٹاؤن کراچی میں کفن دفن تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں مومن آباد یوسی5 کے علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ویسٹ شعبہ کفن دفن ڈسٹرکٹ ذمہ دار مزمل عطاری نے غسل میت کی فضیلت اور اہمیت کے حوالے سے دینی معلومات شرکا سے شیئر کرتے ہوئے ان کو تدفین کورس کروایا اور نمازے جنازہ کا عملی طریقہ بھی بتایا نیز حاضرین کو موقع ملنے پر غسل میت دینے کا ذہن دیا ۔ علاوہ ازیں اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


26 اگست  2022ء کو کراچی صدر لائنزایریا میں قائم مسجد میں کفن دفن عملی طریقہ کورس کا انعقاد ہوا جس میں امام صاحب ، مسجد نمازی اور علاقے کے اسلامی بھائی سلمہ صدیقی والی مسجد کے نمازی حضرات نے شرکت کی۔

عزیر عطاری رکن مجلس نے ’’نزع‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا بعدازاں غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا عملی طریقہ سکھایانیز فخرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں آنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی  کی جانب سے 26 اگست 2022ء کو کراچی صدر ٹاؤن ایک مینارہ والی مسجد میں کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائی، ایک مینارہ والی مسجد کے نمازی حضرات نے شرکت کی۔

عزیر عطاری رکن مجلس نے غسل میت کی فضیلت اور اہمیت بتاتے ہوئے غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا عملی طریقہ بتایا نیز نمازے جنازہ پڑھنے کا طریقہ بھی بتایا ۔آخر میں شرکا کو دعوت ا سلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے انہیں دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی دعوت دی جس پر حاضرین نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت  اسلامی کے زیر اہتمام 25 اگست 2022ء بروز جمعرات اسلام آباد فیضان مدینہ جی الیون میں کفن دفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں فیضان نماز کورس میں شریک عاشقان رسول نے شرکت کی۔

ظہیر عباس عطاری نے اسلامی بھائیوں کو غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا عملی طریقہ بتایا نیز شرکا کو فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھے جذبات کے ساتھ اظہار خیال کیا۔(رپورٹ: محمد ابو بکر عطاری مدنی لاہور ڈویژن آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر ہری پور میں قائم عاشقانِ رسول کی 100 سالہ قدیم دینی درسگاہ جامعہ اسلامیہ رحمانیہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبۂ کرام سمیت اساتذۂ کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو تدفین کے مسائل بتاتے ہوئے انہیں کفن کاٹنے، پہنانے اور غسلِ میت دینے کا طریقہ سکھایا نیز نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل بھی بتائے۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 23 اگست 2022ء بروز منگل ناظم آباد ٹاؤن کراچی کی جامع مسجد اقصیٰ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں اہلِ علاقہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکنِ شعبہ کفن دفن عزیر عطاری نے تدفین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے غسلِ میت کی فضیلت و اہمیت بیان کی اور اسلامی بھائیوں دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے تدفین کورس میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


23 اگست 2022ء بروز منگل ناظم آباد ٹاؤن کراچی کے گول مارکیٹ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف دکانداروں سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔

دورانِ ملاقات رکنِ شعبہ کفن دفن عزیر عطاری نے عاشقانِ رسول کو غسلِ میت کی اہمیت و فضیلت بتاتے ہوئے انہیں نمازِ جنازہ کورس اور تدفین کورس کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ کفن دفن کی طرف سے 19 اگست 2022ء کو صدر ٹاؤن کراچی میں قائم جمال مصطفی مسجد میں کفن دفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں صدر ٹاؤن کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن مجلس شعبہ کفن دفن عزیر عطاری نے شعبہ کا تعارف کرواتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو غسل میت و کفن دفن کا طریقہ اور اس کی اہمیت پر دینی معلومات فراہم کیں۔ مزید فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے انہیں رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے نیز عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں آنے کی دعوت بھی دی۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)