دعوتِ اسلامی کے تحت 4 مارچ 2023ء  کو گلشن اقبال ٹاؤن کےڈی اے مارکیٹ کی جامع مسجد فیضانِ حسین میں حاضری قبرستان کورس کا انعقاد ہوا ۔

فیضان حسین مسجد کے نمازی اسلامی بھائیوں کو ٹاؤن ذمہ دار عمران عطاری نے حاضری قبرستان کے آداب اور اس کی اہمیت و فضیلت بیان کرتے ہوئے دنیا میں سب سے پہلی قبر کس کی بنی؟، قیامت کے دن سب سے پہلے قبر کن کی کھلے گی، دنیا میں افضل ترین قبرستان کون سا ہے؟ اور قبر پر حاضری دینے کا طریقہ سمجھایا۔(رپورٹ : عزیر عطاری شعبہ کفن دفن ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)