دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کی جانب سے 5 مارچ 2023ء  کو کراچی جناح ٹاؤن جمشید روڈ یوسی 4 کی فیضان امیر معاویہ مسجد میں حاضری قبرستان کورس کا سلسلہ ہوا جس میں امیر معاویہ مسجد کے نمازی حضرات نے شرکت کی ۔

دورانِ کورس یوسی ذمہ دار فاروق عطاری نے نمازی حضرات کو حاضریِ قبرستان کے آداب اور اس کی اہمیت و فضیلت بتائی نیز شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ : عزیر عطاری شعبہ کفن دفن ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)