شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی  کی جانب سے پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں حاضری قبرستان کورس کا انعقاد ہواجس میں چیمبر آف کامرس پریزیڈنٹ لاہور کے اراکین نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن ذمہ دار عزیر عطاری نے شرکائے کورس کو حاضری قبرستان کے آداب اور اسکی اہمیت اور فضیلت بیان کی جبکہ غسلِ میت دینے کا طریقہ سمجھاتے ہوئے اراکین چیمبر آف کامرس کو کفن کاٹنے اور پہنانے کاعملی طریقہ بھی بتایا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)