عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  کی طرف سے ڈیفنس فیس 4 کراچی میں قائم فیضانِ رمضان میں حاضری قبرستان کورس منعقد ہوا جس میں فیضان رمضان مسجد کے نمازی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی مولانا شاہد عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کوحاضریِ قبرستان کے آداب اور اس کی اہمیت / فضیلت بیان کی نیز شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ (رپورٹ : عزیر عطاری شعبہ کفن دفن ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)