شعبہ کفن دفن  کے تحت 5مارچ 2023ء کو جناح ٹاؤن جمشید روڈ کراچی میں قائم دعوتِ اسلامی کے زیرِ نگرانی فیضانِ عبدُالقاسم مسجد میں حاضری قبرستان کورس ہوا جس میں مسجد کے نمازی شریک ہوئے۔

یوسی ذمہ دار فاروق عطاری نے نمازی بھائیوں کو حاضری قبرستان کے آداب اور اسکی اہمیت و فضیلت بیان کرتے ہوئے انہیں دنیا میں سب سے پہلی قبر کس کی بنی، قیامت کے دن سب سے پہلے قبر کن کی کھلے گی، دنیا میں افضل ترین قبرستان کونسا ہےاور قبر پر حاضری دینے کا طریقہ سمجھایا۔(رپورٹ : عزیر عطاری شعبہ کفن دفن ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)