8 اکتوبر 2022ء بروز ہفتہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں واقع گیسٹ پوسٹنگ میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں دفتر کے عملے نے شرکت کی۔

شعبے کے تحت فیصل آبا دکے میٹروپولیٹن ذمہ دار محمد شیراز عطاری نے حلقے میں شریک عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں نمازِ جنازہ کا پریکٹیکل کروایا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


7 اکتوبر 2022ء بروز جمعہ پاکستان کے شہر فیصل آباد میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نمازی حضرات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد شیراز عطاری مدنی نے شرکائے حلقہ کو نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل بتاتے ہوئے اس کا عملی طریقہ کروایااور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے امام صاحب عبدالرحمٰن عطاری اور مدینہ ٹاؤن کے نگران مزمل عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:شعبہ کفن دفن عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


5 اکتوبر 2022ء بروز بدھ فیصل آباد کے جھنگ روڈ سیف آباد کی جامع مسجد بہارِ مدینہ میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام نمازِ جنازہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں نمازی حضرات سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس کورس میں فیصل آباد کے میٹروپولیٹن ذمہ دار محمد شیراز عطاری مدنی نے شرکا کو فرض علوم کے بارے میں بتاتے ہوئے نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل سکھائے نیز نمازِ جنازہ کا عملی طریقہ بھی سکھایا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کےتحت 5 اکتوبر 2022ء بروز بدھ فیصل آباد جھنگ روڈ میں واقع زراعت محکمہ میں نمازِ جنازہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف افسران بالخصوص ڈپٹی کمشنر خالدمحمود کی شرکت رہی۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد شیراز عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل بتائے اور نمازِ جنازہ کا عملی طریقہ سکھایا۔

آخر میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے حلقہ کو نیکی کی کاموں میں حصہ لیتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


4 اکتوبر 2022ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عشر اطراف اور نواب شاہ کے عاشقانِ رسول کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

دورانِ حلقہ سٹی ذمہ دار شعبہ کفن دفن یاسر عطاری نے غسلِ میت کی فضیلت اور نمازِ جنازہ پڑھنے کی اہمت پر اسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز انہیں اپنے اپنے علاقوں میں میت کو غسل دینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )


پاکستان کے شہر فیصل آباد میں واقع مدرسہ عثمانیہ رضویہ سلیمی چوک میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 4 اکتوبر 2022ء بروز منگل سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مدرسے کے بچوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر محمد شیراز عطاری مدنی (فیصل آبا د میٹروپولیٹن ذمہ دار) نے بچوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نمازِ جنازہ کا عملی طریقہ اور اس کے چند ضروری مسائل سکھائے۔

بعدازاں ذمہ دار نے بچوں کو عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر اپنے اپنے گھروں کو سجانے کاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 4 اکتوبر 2022ء بروز منگل فیصل آبا دمیں قائم GTS ریسکیو مین برانچ میں نمازِ جنازہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں پی آئی ایس آفیسر شبیر حسین سمیت دیگر تحصیل کے عہدداران کی شرکت رہی۔

فیصل آبا دکے میٹروپولیٹن ذمہ دار محمد شیراز عطاری مدنی نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو نمازِ جنازہ کا پریکٹیکل کروایا اور اس کے چند ضروری مسائل سکھائے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کے حوالےسے شرکا کی ذہن سازی کی۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )


2 ستمبر 2022ء بروز اتوار کوئٹہ سے3 دن کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آئے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں رکنِ شعبہ کفن دفن عزیر عطاری نے اُن کی تربیت کی۔

اس موقع پر عزیر عطاری نے حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت اور نمازِ جنازہ کی اہمیت و فضیلت کے بارے میں بتایا نیز انہیں اپنے اپنے علاقوں میں غسلِ میت دینے کی نیتیں کروائیں۔

بعدازاں عزیر عطاری نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری ) 


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں یکم اکتوبر 2022ء بروز ہفتہ فیضانِ مرشد کے آئے ہوئےاسلامی بھائیوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی عزیر عطاری نے اُن کی تربیت کی۔

دورانِ حلقہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو غسلِ میت دینے کی اہمیت و فضیلت بیان کرتے ہوئے انہیں کفن کاٹنے، پہنانے اور غسلِ میت دینے کا طریقہ سکھایا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 28ستمبر 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں خصوصی مدنی مذاکرے سے پہلےکفن دفن تربیتی سیشن ہواجس میں بیرون ملک سے آئے ہوئے اسلامی بھائی شعبہ کفن دفن کے سٹی ذمہ دار یاسر عطاری اور مختلف مقامات سے آئے ہوئے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

دعوت ِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے رُکن حاجی محمدامین عطاری نے اسلامی بھائیوں میں غسل میت کی فضیلت بتائی اور انہیں غسل میت دینے ،کفن پہنانے نیز نماز جنازہ کا طریقہ بتایا اور غسل میت دینے کے حوالے سے ان کی تربیت کی۔(رپورٹ: عزیر عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 28ستمبر 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں خصوصی مدنی مذاکرے سے پہلےکفن دفن تربیتی سیشن ہواجس میں بیرون ملک سے آئے ہوئے اسلامی بھائی شعبہ کفن دفن کے سٹی ذمہ دار یاسر عطاری اور مختلف مقامات سے آئے ہوئے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

دعوت ِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے رُکن حاجی محمدامین عطاری نے اسلامی بھائیوں میں غسل میت کی فضیلت بتائی اور انہیں غسل میت دینے ،کفن پہنانے نیز نماز جنازہ کا طریقہ بتایا اور غسل میت دینے کے حوالے سے ان کی تربیت کی۔(رپورٹ: عزیر عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


28 ستمبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں کفن دفن تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں امامت کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

رکن شعبہ کفن دفن عزیر عطاری نے دوران تربیت شرکا کو غسل میت کی فضیلت بتاتے ہوئے کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ سکھایا نیز اس کی اہمیت پر شرعی معلومات سے اسلامی بھائیوں کو آگاہی دی۔ بعدازاں انہیں نماز جنازہ کا طریقہ بیان کرتے ہوئے موقع ملنے پر غسل میت دینے کی نیت کروائی۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)