دعوتِ اسلامی کے تحت  3 ستمبر 2023ء کو کھجی گراؤ نڈ ناظم آباد کی نورانی مسجد میں کفن دفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں ٹاؤن ذمہ دار نعیم عطاری شعبہ کفن دفن اور نورانی مسجد کے نمازی اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے شرکا کو غسل میت دینے کی فضیلت و اہمیت بیان کی نیز غسل میت دینے اور نمازِ جنازہ وتدفین کا طریقہ سکھایا۔مزید کفن کی لمبائی اور چوڑائی کے بارے میں بتاتے ہوئے کفن کاٹنےاور پہنانے کا عملی طریقہ بھی سمجھایا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)