نیو
کراچی ٹاؤن نور مسجد میں شعبہ کفن دفن کے
تحت غسلِ میت کورس کا اہتمام

29
نومبر 2022ء کو نیو کراچی ٹاؤن نور مسجد میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت غسلِ میت
کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں نور مسجد کے امام و خطیب اور نمازی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
ذمہ
دار عزیر عطاری ایسٹ ڈسٹرکٹ شعبہ کفن دفن نے شرکا کو غسلِ میت کے حوالے سے اہم
بنیادی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے میت کو
غسل دینے کی فضیلت واہمیت بیان کیں نیز کفن
کاٹنے اور پہنانے کا شرعی طریقہ بتایا۔ (رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن
دفن / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
گودھرا کالونی ، جامع مسجدفاروقِ
اعظم میں شعبہ کفن دفن کے تحت غسلِ میت
کورس کا اہتمام

29
نومبر 2022ء کو نیو کراچی گودھرا کالونی ، جامع مسجدفاروقِ اعظم میں شعبہ کفن دفن دعوت اسلامی کے تحت غسلِ میت کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرسۃ
ُالمدینہ کے طلبا اور فاروق ِاعظم مسجد کے نمازی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
ذمہ
دار عزیر عطاری ایسٹ ڈسٹرکٹ شعبہ کفن دفن نے شرکا کو غسلِ میت کے حوالے سے اہم
بنیادی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے میت کو غسل دینے کی فضیلت واہمیت بیان کیں نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا شرعی طریقہ
بتایا۔ (رپورٹ:
عزیر عطاری شعبہ کفن دفن / کانٹینٹ: محمد
مصطفیٰ انیس)

گزشتہ روز دعوتِ اسلامی
کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ ڈونیشن سیل دعوتِ اسلامی کے تحت
جاری 3 دن کے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا
گیا۔
اس حلقے میں شعبہ کفن دفن
کے ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے میت کو غسل دینے کی فضیلت و اہمیت کے حوالے سے
سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔(رپورٹ: شعبہ
کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ کفن دفن دعوتِ
اسلامی کے تحت 25 نومبر 2022ء بروز جمعہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی
مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ، ٹاؤن اور یوسی ذمہ داران سمیت شعبے کے اہم ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی
مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی منصور عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے
حوالے سے گفتگو کی اور ذمہ داران کو احسن انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عزیر
عطاری شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

25 نومبر 2022ء
بروز جمعہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے
تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے مختلف امو رپر گفتگو کرتے
ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیا نیز دینی کام بڑھانے کے لئے ذمہ داران کی
ذہن سازی کی۔اس موقع پر نگرانِ شعبہ صابر عطاری اور سٹی ذمہ دار کراچی یاسر عطاری
مدنی موجود تھے۔(رپورٹ:عزیر عطاری شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گلشنِ
اقبال نمبر 2میں قائم فیضانِ عشقِ رسول
مسجد میں کفن دفن ٹریننگ سیشن

22
نومبر 2022ء کو شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گلشنِ اقبال نمبر 2میں قائم فیضانِ عشقِ رسول مسجد میں کفن
دفن ٹریننگ سیشن ہوا جس میں فیضانِ عشق رسول مسجد کے اسلامی بھائی ، ٹاؤن ذمہ دار
عمران عطاری مدنی اور یوسی ذمہ داران نے
شرکت کی۔
رکنِ
مجلس عزیر عطاری نے ’’غسلِ میت کی فضیلت
اور نمازِ جنازہ کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور غسلِ میت دینے،
کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ سیکھاتے ہوئے نمازِ جنازہ کا طریقہ سمجھایانیز
شرکا کو فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے سنتوں کی تربیت کے لئے سفر
کرنے والے3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ ( رپورٹ : عزیر
عطاری رکنِ مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 نومبر 2022ء کو گلشن اقبال2 غوثیہ
مسجد میں کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں غوثیہ مسجد کے
اسلامی بھائی اور ٹاؤن ذمہ دار عمران عطاری نے شرکت کی۔
رکنِ
مجلس شعبہ کفن دفن عزیر عطاری نے ’’غسلِ میت کی فضیلت و اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا۔بعدازاں غسلِ میت دینے کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ سیکھایا نیز نمازِ جنازہ پڑھنے کا طریقہ بھی بتایا۔مزید اس موقع پر اسلامی بھائیوں کو دینی ماحول سے وابستہ ہونےاور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن بھی دیا۔ (
رپورٹ : عزیر عطاری رکنِ مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )
پاکستان
کے شہر ڈیرہ الہ یار میں قائم جامعۃالمدینہ بوائز میں کفن دفن کورس کا اہتمام

پاکستان کے شہر ڈیرہ الہ یار میں قائم دعوتِ اسلامی کے
جامعۃالمدینہ بوائز میں 17 نومبر 2022ء بروز جمعرات کفن دفن کورس کا اہتمام کیا
گیا جس میں طلبۂ کرام سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
شعبہ کفن دفن کے صوبائی ذمہ دار امتیاز علی عطاری نے
اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں کفن کاٹنے، پہنانے اور غسلِ میت دینے کا
طریقہ سکھایا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کوئٹہ
ڈویژن کی جامع مسجد نورانی میں بعد نمازِ جمعہ
کفن دفن کورس کا انعقاد

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 18 نومبر
2022ء بروز جمعہ کوئٹہ ڈویژن کی جامع مسجد نورانی میں بعد نمازِ جمعہ کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 ماہ
کے عاشقانِ رسول، دارالسنہ کے ذمہ داران، جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام اور
شخصیات نے شرکت کی۔
.jpg)
8نومبر
2022ء کو شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام ناظم آباد ٹاؤن میں قائم فیضانِ علی مسجد میں کفن دفن ٹریننگ سیشن ہوا جس میں فیضانِ علی
مسجدکے اسلامی بھائیوں اور ٹاؤن ذمہ دار نعیم عطاری نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی عزیر
عطاری نے ’’غسلِ میت کی فضیلت اور نمازِ
جنازہ کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور غسلِ میت دینے اور کفن
کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ سیکھاتے
ہوئے نمازِ جنازہ پڑھانے کا طریقہ سمجھایا۔ مزید شرکا کو فکرِ آخرت کا ذہن دیتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے سنتوں کی تربیت کے
لئے سفر کرنے والے3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک خواہشات کا اظہار
کیا۔(
رپورٹ : عزیر عطاری رکنِ مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )

شعبہ
کفن دفن دعوتِ اسلامی کی جانب سے 7 نومبر 2022ء
کو چنیسر گوٹھ میں واقع رحمانیہ مسجد کے اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت کا
عملی طریقہ سکھایا گیا جس میں عزیر عطاری رکن مجلس نے کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ
سکھایا۔
ساتھ
ساتھ شرکا کو غسلِ میت دینے کی فضیلت بتاتے ہوئے غسلِ میت دینے کی نیت
کرائی نیز نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو ہر ماہ تین دن مدنی قافلے
میں سفر کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: عزیر
عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 7 نومبر
2022ء کو چنیسر گوٹھ میں قائم فیضانِ عطار
مسجد میں کفن دفن ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں فیضانِ
عطار مسجد کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغ
دعوتِ اسلامی عزیر عطاری نے ’’غسلِ میت کی فضیلت اور نمازِ جنازہ ‘‘
کی اہمیت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے قرآن و سنت کے سلسلے میں کی جانے والی دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے
ہوئے انہیں 13 نومبر 2022ء کو ہونے والی ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔ ( رپورٹ: عزیر عطاری، رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)