پچھلے
دنوں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کی جانب سے لیاری ٹاؤن میں قائم نور مسجد غریب شاہ میں کفن
دفن کورس کا سلسلہ ہوا جس میں نور مسجد غریب شاہ کے امام صاحب اور نمازی حضرات نے شرکت کی۔
ٹاؤن
ذمہ دار شعبہ معراج عطاری نے’’ غسلِ
میت دینے کی فضیلت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں
کو غسلِ میت دینے کا طریقہ بتاتے ہوئے کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سیکھایا ۔بعدازاں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے شرکا کو نمازوں کی
پابندی کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی۔ (رپورٹ:
عزیر عطاری شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
اورنگی ٹاؤن یو سی 1 کراچی
کی جامع مسجد افشاں میں کفن دفن کورس کا انعقاد
18 دسمبر 2022ء
بروز پیر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن یو سی 1 کی جامع مسجد افشاں میں کفن دفن کورس
کا انعقاد کیا گیا جس میں مسجد کے امام صاحب سمیت اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔
اس کورس میں شعبے کے ویسٹ
ڈسٹرکٹ ذمہ دار مزمل عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے کی
فضیلت و اہمیت بتاتے ہوئے انہیں غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ
سکھایا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے
اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:عزیر
عطاری شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نارتھ ناظم آباد سیکٹر 7 سی کراچی کی جامع مسجد
فریدہ میں تدفین کورس کا انعقاد
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت کراچی سندھ کے علاقے نارتھ ناظم آباد سیکٹر
7 C کی جامع مسجد فریدہ
میں تدفین کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں امام عبد الوہاب عطاری صاحب اور دیگر
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ کورس شعبے کے ایسٹ
ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں غسلِ میت
دینے کی فضیلت بیان کی۔
ذمہ دار نے شرکائے کورس
کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔(رپورٹ:شعبہ کفن
دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
علاقہ نارتھ ناظم آباد کی
جامع مسجد نور محمدی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
گزشتہ روز دعوتِ اسلامی
کے شعبہ کفن دفن کے تحت کراچی سندھ کے علاقے نارتھ ناظم آباد کی جامع مسجد نور
محمدی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں امام صاحب، مسجد انتظامیہ اور
دیگر اسلامی بھائیوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس حلقے
میں شعبے کے ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں
غسلِ میت دینے کی فضیلت بیان کی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے
شرکائے حلقہ کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
14 دسمبر 2022ء
بروز بدھ لیاقت آباد ٹاؤن کراچی میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدرسۃالمدینہ بوائز میں
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں بچوں سمیت قاری صاحبان و ناظم صاحب نے شرکت کی۔
اس حلقے میں ایسٹ ڈسٹرکٹ
ذمہ دار عزیر عطاری نے شرکا کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ
سکھایا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن
دیا۔(رپورٹ:شعبہ
کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کراچی سندھ کے علاقے
لیاقت آباد ٹاؤن کی جامع مسجد فیضانِ عطار میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت
14 دسمبر 2022ء بروز بدھ تدفین کورس کا انعقاد ہوا جس میں نمازی حضرات نے شرکت کی۔
دورانِ کورس ایسٹ ڈسٹرکٹ
ذمہ دار عزیر عطاری نےوہاں موجود اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے کی فضیلت بیان
کرتے ہوئے انہیں میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے
شرکائے کورس کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
13 دسمبر 2022ء کو گلشن اقبال2 غوثیہ مسجد میں شعبہ کفن دفن (دعوتِ اسلامی ) کے تحت سیکھنے سکھانے کے حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں نمازی اسلامی
بھائیوں سمیت ٹاؤن نگران مولانا عمران عطاری نے شرکت کی۔
ذمہ دار عزیر عطاری (ایسٹ ڈسٹرکٹ شعبہ کفن دفن ) نے میت کو غسل دینے کی فضیلت و اہمیت بیان کی اور غسلِ
میت ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا مسنون طریقہ بتایا نیز پریکٹیکل کر کے بھی دکھایا ۔(رپورٹ : عزیر عطاری شعبہ کفن دفن / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
13 دسمبر 2022ء کو جامعۃ ُالمدینہ فیضانِ
عثمانِ غنی ، گلستانِ جوہر کراچی میں شعبہ کفن دفن (دعوتِ اسلامی ) کے تحت سیکھنے سکھانے کے حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں
جامعۃُ المدینہ کے طلبۂ کرام و اساتذۂ
کرام نے شرکت کی۔
ذمہ دار عزیر عطاری (ایسٹ ڈسٹرکٹ شعبہ کفن دفن ) نے میت کو غسل دینے کی فضیلت و اہمیت بیان کی اور غسلِ
میت ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا مسنون طریقہ بتایا نیز پریکٹیکل کر کے بھی دکھایا ۔(رپورٹ : عزیر عطاری شعبہ کفن دفن / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
جامع مسجد فیضانِ عشقِ
رسول جناح ٹاؤن دھورا جی میں اسلامی
بھائیوں کے لئے تدفین کورس کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن
دفن کے تحت 9 دسمبر 2022ء بروز جمعہ جامع مسجدفیضانِ عشقِ رسول ٹاؤن دھورا جی میں تدفین
کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ کورس شعبے کے
ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے شرکا کو تدفین کے چند ضروری مسائل بتاتے ہوئے انہیں
غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔
علاوہ ازیں ذمہ دار نے
شرکائے کورس کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ
کفن دفن کے تحت 5 نومبر 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ کراچی میں غسلِ میت کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں امامت کورس کے اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
شعبہ
کفن دفن کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا عزیر
عطاری نے اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت کے اہم بنیادی مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے
انہیں میت کو غسل دینے کی فضیلت واہمیت بیان کیں نیز
کفن کاٹنے اور پہنانے کا شرعی طریقہ بتایا۔ آخر میں شرکا کو موقع ملنے پر غسلِ میت دینے کی نیت کروائی اور نام بھی لکھے۔
(رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
کراچی کے علاقے اورنگی
ٹاؤن یو سی 1 کی جامع مسجد حوربانو میں کفن دفن کورس کا انعقاد
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت یکم دسمبر 2022ء بروز جمعرات کراچی کے علاقے اورنگی
ٹاؤن یو سی 1 کی جامع مسجد حوربانو میں کفن دفن کورس منعقد ہوا جس میں مقامی
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
شعبہ کفن دفن کے ویسٹ ڈسٹرکٹ
ذمہ دار مزمل عطاری نے دورانِ کورس شرکا کو غسلِ میت دینے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے
انہیں غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز نمازِ جنازہ کے
چند ضروری مسائل بھی بتائے۔ (رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت یکم دسمبر 2022ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں تدفین کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
شعبہ کفن دفن کے ایسٹ
ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے دورانِ کورس شرکا کو غسلِ میت دینے کی فضیلت بیان
کرتے ہوئے انہیں غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز اپنے
اپنے علاقوں میں غسلِ میت دینے کی نیتیں کروائی گئیں۔ (رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)