5 صفر المظفر, 1447 ہجری
جامعۃ المدینہ فیضان عثمان غنی میں شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام ایک ٹریننگ سیشن کا انعقاد
Wed, 30 Jul , 2025
18 hours ago
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں قائم جامعۃ المدینہ فیضان عثمان غنی میں
شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت 22جولائی 2025ء کو ایک ٹریننگ سیشن کا انعقاد
کیا گیا جس میں غسل میت، کفن کاٹنے اور پہنانے کے طریقۂ کار نیز نماز جنازہ کے
مراحل سے شرکا کو آگاہ کیا گیا۔
اس ٹریننگ سیشن میں سٹی ذمہ دار یاسر مدنی اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد بلال عطاری نے غسلِ میت دینے کے طریقۂ کار پر روشنی
ڈالتے ہوئے شرکا کو اس کی فضیلت و اہمیت کے بارے میں بتایا۔
اس ٹریننگ سیشن کا مقصد عاشقانِ رسول کو میت کی
تجہیز و تکفین کے شرعی مسائل سکھانا تھا تاکہ وہ دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق
اپنی زندگی گزار سکیں۔ (رپورٹ: عزیر
عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ناظم آباد ، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)