کفن دفن سے متعلق مسائل سکھانے کے لئے 24 جولائی 2025ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کے لئے ایک سیشن منعقد کیا گیا۔

اس سیشن میں شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد بلال عطاری نے ابتداءً میت کو غسل دینے کے بارے میں آگاہی دی جس کے بعد میت کے لئے کفن کاٹنے / پہنانے کا طریقہ بھی بتایا۔

ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن دفن ڈسٹرکٹ ناظم آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)