
خیر
خواہی اُمّت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 25 مارچ 2023ء کو صدر راولپنڈی میں کفن دفن عملی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں پروفیسراور اسٹوڈنٹس شریک ہوئے۔
صوبائی
ذمہ دار ظہیر عباس عطاری نے’’ نمازِ
جنازہ اور حاضری قبرستان‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں شرکائے کورس کو کفن
کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ
سمجھایا ۔
ساتھ
ہی قبر پر حاضری کا طریقہ ،کس دن قبرستان
جانا افضل ہے اورسب سے افضل قبرستان کو ن سا ہے اس بارے میں معلومات فراہم کیں نیز
اسلامی بھائیوں کو قبرستان میں داخل ہونے کی دعا بھی یاد کروائی ۔(رپورٹ
: معین عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام فیضانِ مدینہ کراچی میں غسلِ میت کورس کا سلسلہ ہوا جس میں فیضانِ مرشد کے اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
ایسٹ
ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمدعزیر عطاری نے شرکا کو غسلِ میت دینے کی فضیلت و اہمیت بیان
کرتے ہوئے نمازِ جنازہ پڑھنے کا طریقہ سکھایا۔اس کے علاوہ کورس میں شریک اسلامی
بھائیوں کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے اس سے متعلق چند ضروری شرعی مسائل بھی بتائے۔(رپورٹ:شعبہ
کفن دفن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

شعبہ
کفن دفن دعوتِ اسلامی کی جانب سے پچھلے
دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں حاضری قبرستان کورس کا انعقاد ہواجس
میں چیمبر آف کامرس پریزیڈنٹ لاہور کے
اراکین نے شرکت کی۔
شعبہ
کفن دفن ذمہ دار عزیر عطاری نے
شرکائے کورس کو حاضری قبرستان کے آداب اور اسکی اہمیت اور
فضیلت بیان کی جبکہ غسلِ میت دینے کا طریقہ سمجھاتے ہوئے اراکین چیمبر آف کامرس کو کفن کاٹنے اور پہنانے کاعملی طریقہ بھی بتایا۔(کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی طرف
سے ڈیفنس فیس 4 کراچی میں قائم فیضانِ رمضان میں حاضری قبرستان کورس منعقد ہوا
جس میں فیضان رمضان مسجد کے نمازی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغ
دعوت اسلامی مولانا شاہد عطاری مدنی نے
اسلامی بھائیوں کوحاضریِ قبرستان کے آداب اور اس کی اہمیت / فضیلت بیان کی نیز
شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی جس
پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ (رپورٹ : عزیر عطاری شعبہ کفن
دفن ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

شعبہ
کفن دفن کے تحت 5مارچ 2023ء کو جناح ٹاؤن جمشید روڈ
کراچی میں قائم دعوتِ اسلامی کے زیرِ نگرانی فیضانِ عبدُالقاسم مسجد میں حاضری قبرستان کورس ہوا جس میں مسجد کے نمازی شریک ہوئے۔
یوسی
ذمہ دار فاروق عطاری نے نمازی بھائیوں کو حاضری
قبرستان کے آداب اور اسکی اہمیت و فضیلت بیان کرتے ہوئے انہیں دنیا میں سب سے پہلی
قبر کس کی بنی، قیامت کے دن سب سے پہلے قبر کن کی کھلے گی، دنیا میں افضل ترین
قبرستان کونسا ہےاور قبر پر حاضری دینے کا طریقہ سمجھایا۔(رپورٹ : عزیر
عطاری شعبہ کفن دفن ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کی جانب سے 5 مارچ 2023ء
کو کراچی جناح
ٹاؤن جمشید روڈ یوسی 4 کی فیضان امیر معاویہ مسجد میں حاضری قبرستان کورس کا
سلسلہ ہوا جس میں امیر معاویہ مسجد کے نمازی حضرات نے شرکت کی ۔
دورانِ کورس یوسی
ذمہ دار فاروق عطاری نے نمازی حضرات کو حاضریِ قبرستان کے آداب اور اس کی اہمیت و فضیلت بتائی نیز شرکا کی تربیت
کرتے ہوئے انہیں 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ
: عزیر عطاری شعبہ کفن دفن ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

شعبہ
کفن دفن کے
تحت جناح ٹاؤن جیل چورنگی کراچی میں واقع فیضان مصطفی مسجد میں حاضری قبرستان کورس کا
سلسلہ ہوا جس میں فیضان مصطفی مسجد کے نمازی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
یوسی
ذمہ دار شعبہ کفن دفن محمد فاروق عطاری نے شرکائے کورس
کو قبر پر حاضری کا طریقہ ،کس دن قبرستان جانا افضل ہے اورسب سے افضل قبرستان کو ن سا ہے اس بارے میں معلومات فراہم کیں نیز اسلامی بھائیوں کو قبرستان میں داخل ہونے
کی دعا بھی یاد کروائی ۔(رپورٹ : شعبہ کفن دفن ذمہ دار عزیر عطاری ، کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے تحت 4 مارچ 2023ء کو گلشن اقبال ٹاؤن کےڈی اے مارکیٹ کی جامع مسجد فیضانِ حسین
میں حاضری قبرستان کورس کا انعقاد ہوا ۔
فیضان
حسین مسجد کے نمازی اسلامی بھائیوں کو ٹاؤن ذمہ دار عمران عطاری نے حاضری قبرستان
کے آداب اور اس کی اہمیت و فضیلت بیان کرتے ہوئے دنیا میں سب سے پہلی قبر کس کی بنی؟،
قیامت کے دن سب سے پہلے قبر کن کی کھلے گی، دنیا میں افضل ترین قبرستان کون سا ہے؟
اور قبر پر حاضری دینے کا طریقہ سمجھایا۔(رپورٹ : عزیر عطاری شعبہ کفن
دفن ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

شعبہ
کفن دفن دعوتِ اسلامی کےتحت لیاری ٹاؤن میں قائم فیضانِ رضا مسجدمیں
حاضری قبرستان کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں فیضان رضا مسجد کے نمازی اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
شعبہ
کفن دفن کے سٹی ذمہ دار یاسر عطاری مدنی
نے شرکائے کورس کو حاضری قبرستان کے آداب اور اس کی اہمیت و فضیلت بیان کرتے ہوئے
انہیں غسلِ میت دینے نیز کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا۔(رپورٹ : شعبہ
کفن دفن ذمہ دار عزیر عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کی جانب سے 3
مارچ2023ء کو ملیر گڈاپ ٹاؤن 2 میں حاضری
قبرستان کورس کاانعقاد ہوا جس میں عثمانیہ مسجد کے نمازی اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
ٹاؤن
ذمہ دار اعجاز عطاری
(شعبہ کفن دفن)
نے اسلامی بھائیوں کوحاضریِ قبرستان کے
آداب نیز اس کی اہمیت اور فضیلت بیان کی ۔ شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
(رپورٹ : عزیر عطاری شعبہ کفن دفن ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

مسلمانوں
کے ایمان،عقائد اور نظریا ت کی حفاظت کرنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 1 مارچ
2023ء کو جامع مسجد غوثیہ گلشن اقبال2 میں
حاضری قبرستان کورس کا سلسلہ ہوا ۔
غوثیہ
مسجد کے نمازی اسلامی بھائیوں کو ٹاؤن ذمہ
دار عمران عطاری نے حاضری قبرستان کے آداب اور اسکی اہمیت و فضیلت بیان کرتے ہوئے دنیا
میں سب سے پہلی قبر کس کی بنی، قیامت کے دن سب سے پہلے قبر کن کی کھلے گی، دنیا میں
افضل ترین قبرستان کونسا ہےاور قبر پر حاضری دینے کا طریقہ سمجھایا۔(رپورٹ
: عزیر عطاری شعبہ کفن دفن ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

فیضانِ
بغداد جائے نماز گلشنِ اقبال میں شعبہ کفن
دفن کی جانب سے 1 مارچ 2023ء کو حاضریِ قبرستان کورس ہوا جس میں مارکیٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
شعبہ
کفن دفن کے ٹاؤن ذمہ دار بلال عطاری نے اسلامی بھائیوں کوحاضریِ قبرستان کے آداب اور اس کی اہمیت اور فضیلت بیان کی
نیز شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی جس پر انہوں
نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ (رپورٹ : عزیر عطاری شعبہ کفن
دفن ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)