26 محرم الحرام, 1447 ہجری
شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی کے
علاقے ناظم آباد کی جامع مسجد شاہی میں کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں
نمازی حضرات سمیت ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیز عطاری
اور ٹاؤن ذمہ دار نعیم عطاری نے
شرکت کی۔
کورس میں شرکا کی رہنمائی کرتے ہوئے سٹی ذمہ
دار مولانا محمد یاسر عطاری مدنی نے غسلِ میت دینے کی فضیلت و اہمیت کے بارے میں
بتایا نیز انہیں میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بھی سکھایا۔
اس کے علاوہ سٹی ذمہ دار نے وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے مسلم فیونرل اپلیکیشن کے بارے میں بتایا اور دینی
کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: عزیر
عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ناظم آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)