16 جولائی 2025ء کو کراچی کے علاقے آگر ہ تاج کالونی، لیاری ٹاؤن میں واقع جامع مسجد دعا میں شعبہ کفن دفن کے تحت نمازِ جنازہ کورس کروایا گیا جس میں نمازی حضرات سمیت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی شرکت ہوئی۔

شعبےکے ڈسٹرکٹ صدر ذمہ دار اسمٰعیل عطاری نے شرکا کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں نمازِ جنازہ کی اہمیت و فضیلت کے بارے میں بتایا اور اس کا عملی طریقہ بھی سکھایا۔اس موقع پر یوسی ذمہ دار فرید عطاری سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ناظم آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)