داتانگر منگھوپیر ٹاؤن، یوسی 16 کی جامع مسجد
ابوعطار میں کفن دفن کورس
لوگوں کو کفن دفن کے شرعی مسائل سکھانے اور اُن
کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے 27 جولائی 2025ء کو اورنگی ٹاؤن 8 نمبر
داتانگر منگھوپیر ٹاؤن، یوسی 16 کی جامع مسجد ابوعطار میں کفن دفن کورس منعقد ہوا۔
اس کورس میں شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا
فہیم الدین عطاری مدنی نے میت کو غسل دینے
اور کفن کاٹنے / پہنانے کا طریقہ بتاتے ہوئے اس کی فضیلت و اہمیت پر روشنی ڈالی۔
ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے وہاں موجود شرکا کو دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے اور 1500 سالہ جشنِ ولادت جوش و خروش کے
ساتھ منانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اس موقع پر جامع مسجد ابوعطار کے امام صاحب،
نمازی حضرات، شعبے کے ٹاؤن ذمہ دار سجاد عطاری، یوسی نگران عبدالواحد عطاری اور
شعبے کے یوسی ذمہ دار فیضان عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن دفن ڈسٹرکٹ ناظم آباد ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)