آگر ہ تاج کالونی کراچی کی جامع مسجد دعا میں
شعبہ کفن دفن کے تحت ٹریننگ سیشن
لیاری ٹاؤن، کراچی کے علاقے آگر ہ تاج کالونی
میں قائم جامع مسجد دعا میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا گیا جس میں شرکاکو تجہیز و تکفین
کے بارے میں آگاہی دی گئی۔
ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا محمد یاسر عطاری مدنی نے
نا صرف غسلِ میت کی فضیلت بتائی بلکہ میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اورپہنانے کا
طریقہ بھی سکھایا۔ ساتھ ہی نمازِ جنازہ اور تدفین کے مراحل کے بارے میں آگاہی دی۔
آخر میں شرکا کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے ۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسماعیل عطاری، یوسی
ذمہ دار فرید عطاری اور ڈسٹرکٹ صدر شعبہ
کورسز کے ذمہ دار امتیاز عطار ی سمیت دیگر
عاشقانِ رسول بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ناظم آباد ،
کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)