18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ کفن دفن دعوت اسلامی کے
تحت جنوری 2024ء کی 12 تاریخ کو سبحانی مسجد نارتھ ناظم آباد میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ا ہل ِ علاقہ اور مسجد کے نمازی حضرات نے حاضری دی ۔
حلقے کے آغاز میں ٹاؤن ذمہ دار عبدالغفار عطاری نے شرکا کو شعبے کے تعارف
پر مشتمل مسلم فیونرل
اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کروائی پھر عزیر عطاری (شعبہ کفن دفن ایسٹ ڈسٹرکٹ ذمہ
دار) نے
شرکائے حلقہ کو غسلِ میت دینے،کفن کاٹنے اور کفن پہنانے کا پریکٹیکل طریقہ بتایا ۔ساتھ ہی اس حوالے سے عوام میں پائی جانے والی عمومی غلطیوں
کے بارے میں رہنمائی کی ۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)