دعوتِ اسلامی کے  شعبہ کفن دفن کے تحت 27 جنوری 2024ء کو مصطفی مسجد گلبرک ٹاؤن میں کفن دفن کورس کا منعقد ہوا جس میں مصطفی مسجد کے عاشقان رسول اور شعبہ کفن دفن کے ٹاؤن ذمہ دار سہیل عطاری نے شرکت کی ۔

ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے شرکا کو غسلِ میت دینے کا طریقہ بتایا اور کفن کاٹنے و پہنانے کے حوالے سے تربیت کی۔آخر میں شعبہ کفن دفن کا تعارف کرواتے ہوئے پلے اسٹور پر موجود مسلم فیونرل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کروائی اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)