خیر خواہی اُمّت کا جذبہ  رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے شعبہ کفن دفن کے ذمہ دار یاسر عطاری اور شعبہ اوقاف کے یحییٰ عطاری کے ہمراہ سینئر ڈائریکٹر kmc قبرستان علی حسن ساجد سے ان آفس میں ملاقات کی ۔

دوران گفتگو رکن شوریٰ نے دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کا تعارف کروایا اور شعبے کے تحت ہونے والے مختلف کورسز کے متعلق بتایا نیز انہیں بھی کورس کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی کاوشوں پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے بھلے جذبات پیش کئے۔(رپورٹ:عزیر عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)